03:32 pm
عوام کو مسائل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے مسائل کے حل کی بات نکلنا مذاق ہے، فردوس عاشق

عوام کو مسائل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے مسائل کے حل کی بات نکلنا مذاق ہے، فردوس عاشق

03:32 pm

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا بیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے، وہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن کام نہیں کر رہے۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ‘تمہی نے درد دیا، تمہی دوا دو گے’، عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے ان کے حل کی بات قوم کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے۔
شہباز شریف کا بیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے۔"تمہی نے درد دیا کیا تمہیں دوا دو گے"عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے منہ سے ان کے حل کی بات قوم کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے۔شہبازشریف کا بیان ان کے اپنے دور کی کہانی ان کی زبانی ہے۔آپ کے دورکے بندکارخانے عوام کے ذہنوں پرابھی نقش ہیں۔عمران خان بندصنعت کا پہیہ چلا رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف دور کے بند کارخانے عوام کے ذہنوں پر ابھی نقش ہیں۔ عمران خان بند صنعت کا پہیہ چلا رہے ہیں۔ شہباز صاحب آپ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن کام نہیں کر رہے۔ قوم کے بچوں کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے عدالت سے چھٹی لے کر بیرون ملک اولاد کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں۔شہباز صاحب آپ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن کام نہیں کر رہے۔قوم کے بچوں کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے عدالت سے چھٹی لے کر بیرون ملک اولاد کے وسائل بڑھانے میں مصروف ہیں۔بیرون ملک بیٹھ کر بیان داغنے پر کیوں اکتفا کر رہے ہیں؟آپ پاکستان آنے سے کیوں گریزاں ہیں؟ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر بیان داغنے پر کیوں اکتفا کر رہے ہیں، آپ پاکستان آنے سے کیوں گریزاں ہیں۔

تازہ ترین خبریں