10:00 am
شراب برآمدگی کیس، شرجیل میمن پر بجلیاں گرادی گئیں

شراب برآمدگی کیس، شرجیل میمن پر بجلیاں گرادی گئیں

10:00 am

کراچی(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی رہنماء شرجيل ميمن کے دورانِ علاج اسپتال کے کمرے سے شراب برآمدگی کيس ميں فرد جرم کر دی گئی۔منگل 25 فروری کو جوڈيشل مجسٹريٹ جنوبی کی عدالت نے شرجیل میمن سمیت 4 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ 18 مارچ کو کیس کے گواہوں کو بھی طلب کرلیا۔پیپلز پارٹی رہنماء نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ شرجیل میمن و دیگر کےخلاف مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے۔ستمبر 2018 کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار شرجیل میمن کی خیریت دریافت کرنے
ضیا الدین اسپتال کراچی پہنچے جہاں سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔شرجیل میمن کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ 2015 میں پیپلز پارٹی رہنماء دبئی چلے گئے اور دو سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے اسلام آباد پہنچے تو نیب نے طیارے سے اترتے ہی حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین خبریں