11:42 am
نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست،حکومت نے حیران کن فیصلہ سنادیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست،حکومت نے حیران کن فیصلہ سنادیا

11:42 am

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے درخواست کو مسترد کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست پر غور کیا گیا۔کابینہ میں پنجاب کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ پر تجاویز پیش کیں جس کا کابینہ نے جائزہ لیا۔پنجاب کابینہ نے کہا کہ نوازشریف کو عدالت کی طرف سے علاج کے لیے 8 ہفتوں کا وقت دیا گیا تھا
لیکن 25 فروری تک اس وقت میں مزید 8 ہفتے گزر چکے ہیں۔کابینہ ارکان نے کہا کہ نوازشریف کی طرف سے ایسی کوئی ٹھوس رپورٹ پیش نہیں کی گئیں جس سے ثابت ہوسکے کہ جس گراؤنڈ پر نوازشریف کو بیرون ملک بھیجا گیا اس میں مزید توسیع کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف بورڈ اورکمیٹی کو مطلوبہ رپورٹس پیش نہ کرسکے۔ کابینہ فیصلے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کچھ شرائط پر ضمانت دی گئی تھی، ان کی 8 ہفتے کی ضمانت کو پہلے ہی 16 ہفتے گزر چکے ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے بھی نوازشریف کی رپورٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جس پر نوازشریف کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔وزیر صحت یاسمین راشد نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ رپورٹس کے مطابق نوازشریف سفر کے قابل ہی نہیں تھے، وہ 16 ہفتے گزرنے کے باوجود ہسپتال داخل نہیں ہوئے جس کا مطلب ہے کہ صورتحال اتنی سنجیدہ نہیں۔

تازہ ترین خبریں