11:43 am
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھاگئے

اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھاگئے

11:43 am

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں انتہائی کم ہونے کے سبب کساد بازاری دیکھی جا رہی ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 39143 پوائنٹس پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے
میں سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔معاشی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ سےعالمی معیشت پراثرات پڑرہے ہیں جس کے سبب پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے۔اسٹاک مارکیٹ آخری خبریں آنے تک مارکیٹ میں قدرے بہتر صورتحال دیکھی جارہی تھی اور انڈیکس39,136.03 پر تھا۔ خبررپورٹ ہونے تک مارکیٹ میں13,617,160 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت535,386,413 پاکستانی روپے رہی۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید کساد بازاری دیکھی گئی۔سوموار کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40229 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں چار سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس40 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 1105 پوائنٹس کمی سے39143 پر آگیا تھا۔ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزئشن میں 130 ارب روپے کم ہوگئی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ سےعالمی معیشت پراثرات پڑرہے ہیں جس کے سبب پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز103,982,690 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,722,777,965 پاکستانی روپے تھی اور انڈیکس 1105 کی کمی سے39,143.73 رہا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں 200 سے زائدا پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور پورے ہفتے میں مجموعی طور پر انڈیکس 27 پوائنٹس نیچے آیا۔اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے اچھے آغاز کے باوجود مندی دیکھی گئی۔ پہلے روز33 پوائنٹس کا اضافہ ہوا لیکن اگلے ہی روز انڈیکس میں 101 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ بدھ کو کاروبار کا اختتام 399 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا لیکن جمعرات کو انڈیکس92 پوائنٹس نیچے آیا تھا۔کاروبار کےلحاظ سے گزشتہ جمعہ انتہائی بھاری ثابت ہوا اور اچھے آغاز کے باوجود انڈیکس میں دو سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

تازہ ترین خبریں