12:03 pm
ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کا دورہ کب کرینگے، امریکی صدرکے دورہ بھارت کے بعد اہم خبرسامنے آگئی

ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کا دورہ کب کرینگے، امریکی صدرکے دورہ بھارت کے بعد اہم خبرسامنے آگئی

12:03 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ الیکشن کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ایسا نہیں ہوگا کہ امریکی صدر دورہ بھارت کے موقع پر پاکستان میں بھی دو گھنٹے کے لئے آئیں بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک آزادانہ دورہ کریں گے ۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جب دورہ واشنگٹن پر گئے تو ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔جو امریکی صدر نے قبول کرلی تھی۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے
کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت بہت پہلے سے طے شدہ تھا۔ تاہم آئندہ الیکشن میں منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان ضرور آئیں گے ۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نےبھارت میں کھڑے ہوکر ہی مودی پر سرجیکل سٹرائیک کردی اور کہا کہ پاکستان نے امن کے قیام کے لئے بھر پور کردار ادا کیا۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت پر ہیں۔ امریکی صدر اہلیہ کے ہمراہ بھارت کے دو روزہ دورے پر پہنچے ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے احمدآباد ائیرپورٹ پرامریکی صدر ٹرمپ کا استقبال کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور امریکا دہشت گردوں اور ان کے نظریات کے خلاف جنگ میں متحد ہیں، اسی لیے میری حکومت دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کر رہی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں جن میں ترقی ہو رہی ہے، ان کوششوں کی بدولت پاکستان کے ساتھ پیش رفت کے اشارے نظر آنے شروع ہوگئے ہیں، ہم جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم ہونے، استحکام میں اضافے اور مستقبل میں ہم آہنگی کے لئے پر امید ہیں۔