01:55 pm
بلاول کے تو اپنے نانا سلیکٹڈ کے زمرے میں آتے ہیں، حسن نثار

بلاول کے تو اپنے نانا سلیکٹڈ کے زمرے میں آتے ہیں، حسن نثار

01:55 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرملکی صحافی اور تجزیہ کار حسن نثار کہتے ہیں کہ دوسروں کو سلیکٹڈ کہنے والوں کا اپنی ماضی بھی سلیکٹڈ رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار کا کہناتھا کہ ہماری پارلیمنٹ کی ربڑ اسٹمپ سے زیادہ حیثیت نہیں ہوتی ہے،
چند ارکان اسمبلی کے سوا تمام اپنی جماعت کے طفیل پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوتے ہیں، ان کا رویہ بھی بتاتا ہے کہ یہ انگوٹھاچھاپ قسم کے لوگ ہیں، بلاول کے تو اپنے نانا سلیکٹڈ کے زمرے میں آتے ہیں،اسکندر مرزا کو خوشامد بھرے خط ریکارڈ پر موجود ہیں، فیلڈ مارشل ایوب خان کو بھٹو ڈیڈی بلایا کرتے تھے۔پروگرام میں موجود سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ٹھیک کہہ رہے ہیں نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے ، یہ بھی سچ ہے کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ کو کبھی اہمیت نہیں دی، نواز شریف دورِ اقتدار میں جتنی دفعہ لندن گئے اس سے کم مرتبہ پارلیمنٹ میں آئے۔

تازہ ترین خبریں