07:48 pm
2007کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدآرمد نہیں کیا جا رہا ، اختر صدیقی

2007کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدآرمد نہیں کیا جا رہا ، اختر صدیقی

07:48 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لال مسجد کی کشیدہ صورتحال کے پیچھے کے محرکات ہیں، اس بارے میں سینئر کورٹ رپورٹر اختر صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ لال مسجد سانحہ میں پٹیشن دائر کرنے والے طارق اسد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ دو اکتوبر 2007ء کو سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 20 کنال اراضی لال مسجد ایچ الیون میں دے دی جائے، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہاں عمارت بھی بنا دی جائے اور تیسرا یہ کہ وہاں جو بچیاں ہوں گی
ان کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔ طارق اسد نے کہا کہ اس پر عملدرآمد نہیں ہوا اور اس پر توہین عدالت کی درخواست بھی دی گئی۔ طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ مدرسے کے لئے دی گئی اراضی پر ہم تین کروڑ سے زائد خرچ کرکے کنسٹرکشن کر رہے ہیں اور یہ کنسٹرکشن ابھی جاری ہے یہ بیس کنال اراضی حکومت نے واپس لے لی ہے، سپریم کورٹ نے جو حکم دیا تھا اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ معروف صحافی نے کہا کہ طارق اسد نے موجودہ چیف جسٹس پر تحفظات ظاہر کئے ہیں اور کہا ہے کہ اس کیس کا سارا معاملہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے، بیس کنال اراضی دینے کا جو معاملہ تھا وہ حکومت واپس لے چکی ہے اور ساری چیزیں قبضے میں کر چکی ہے۔ اب نئے حکم کے تحت سپریم کورٹ نے یہ کہہ دیا ہے کہ ان کو 7 مرلے کا پلاٹ دے دیا جائے بس وہی کافی ہے اس طرح انہوں نے یہ کہہ کر معاملہ نمٹا دیا ہے۔ طارق اسد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عدالت نے پہلا حکم جو 2007ء میں جاری ہوا تھا اس پر عملدرآمد نہیں کیا کیونکہ اس کے خلاف نہ تو کوئی نظرثانی کی درخواست دائر ہوئی تھی کہ جس میں فیصلہ تبدیل ہونے کی بات کی گئی ہو یا وہ فیصلہ کہیں سے تبدیل ہوا ہو۔ وہ فیصلہ بھی تبدیل نہیں ہوا اور اسی طرح برقرار ہے اور یہ نیا آرڈر آ گیا اس پر بھی ہم ریویو فائل کر رکھی ہے وہ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں کبھی بھی کوئی بنچ سماعت کر سکتا ہے لیکن تاحال اس ریویو کو بھی سماعت کے لئے مقرر نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا 20 کنال گیا تھا اور ہمیں دیے سات مرلے جا رہے ہیں۔ مولانا عبدالعزیز کو وہ سات مرلے قبول نہیں ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ 20 کنال اراضی ہی دی جائے اور اس پر جو ان کے اخراجات ہو چکے ہیں جو کنسٹرکشن کر چکے ہیں وہ سارا معاملہ اسی طرح بحال کیا جائے۔ طارق اسد ایڈووکیٹ چاہتے ہیں کہ جو 2007ء میں دو رکنی بنچ نے جو حکم صادر کیا تھا اس کی رُو کے مطابق فیصلہ ہو۔

تازہ ترین خبریں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سےکینیاکےچیف آف ڈیفنس کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سےکینیاکےچیف آف ڈیفنس کی ملاقات

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اگست سے سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اگست سے سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

پی ٹی آئی کے ایم این اے نے بجٹ پر سوالات اٹھا دیے

پی ٹی آئی کے ایم این اے نے بجٹ پر سوالات اٹھا دیے

 چودھری پرویز الٰہی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات 

 چودھری پرویز الٰہی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات 

 نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی۔مریم اورنگزیب 

 نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی۔مریم اورنگزیب 

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، دو دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، دو دہشت گرد گرفتار

ہمار امذہب اور کلچر  ہمیں سکھاتے ہیں کیسا لباس پہنیں لیکن اس کا زیادتی سےکوئی تعلق نہیں۔بلاول بھٹو

ہمار امذہب اور کلچر ہمیں سکھاتے ہیں کیسا لباس پہنیں لیکن اس کا زیادتی سےکوئی تعلق نہیں۔بلاول بھٹو

قطر کا پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

قطر کا پاکستان کو 10 لاکھ کورونا ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی۔

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 11 ملزم گرفتار

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 11 ملزم گرفتار

پاک فضائیہ کے 3ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

پاک فضائیہ کے 3ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

منچن آباد میں کنویں کی کھدائی کےدوران مٹی کاتودہ گرگیا، دو افراد جاں بحق

منچن آباد میں کنویں کی کھدائی کےدوران مٹی کاتودہ گرگیا، دو افراد جاں بحق

چوہدری پرویز الہیٰ آج آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے 

چوہدری پرویز الہیٰ آج آصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے 

ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان