03:42 pm
نہ لفافے لیتا ہوں نہ کسی واٹس ایپ گروپ کا حصہ ہوں، منصور علی خان

نہ لفافے لیتا ہوں نہ کسی واٹس ایپ گروپ کا حصہ ہوں، منصور علی خان

03:42 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم پر بے جا تنقید کرنے والے اینکر منصور علی خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جس دن عمران خان اپوزیشن میں آ گئے، اس دن ان کی اور میری بہت اچھی دوستی ہو جائے گی۔ منصور علی خان وزیراعظم عمران خان کو اپنے پروگرام میں میرے کپتان کہہ کر بلاتے ہیں جس کے بعد ان پر تنقید بھی کی جاتی ہے اور ان کی تعریف بھی۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے منصور علی خان کا کہنا تھا کہ میری عمران خان سے تب دوستی ہو جائے گی جس دن
وہ اپوزیشن میں آجائیں گے اور تب ان کی اور میری دوستی بہت اچھی ہو گی۔اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے منصور علی خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا جاتاہے کہ میں لفافے لیتا ہوں، ہمارے ہاں بڑے بڑے سیاست دانوں کے فرنٹ مین پکڑے جاتے ہیں، میں ایک عام آدمی ہوں، میرے لفافے ہی ڈھونڈ دیں۔ایک اور سوال کے جواب میں معروف اینکر کا کہنا تھا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ میں مریم نواز کے واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوں۔اس بات پر اینکر کی جانب سے چیلنج کر کے کہا گیا ہے کہ 22 کروڑ عوام میں سے کوئی یہ بات ثابت نہیں کر سکتا کہ میں اس طرح کے کسی واٹس یپ گروپ میں شامل ہوں۔