01:21 pm
اپنے اپنے گھروں کی چھتیں ٹھیک کروالیں ، مسلسل 3روز بارشیں ، محکمہ موسمیات نے اعلان کر دیا

اپنے اپنے گھروں کی چھتیں ٹھیک کروالیں ، مسلسل 3روز بارشیں ، محکمہ موسمیات نے اعلان کر دیا

01:21 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے اپنے گھروں کی چھتیں ٹھیک کروالیں ، مسلسل 3روز بارشیں ، محکمہ موسمیات نے اعلان کر دیا ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتےکے دوران ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش،تیز ہوائیں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔بارش سے
راولپنڈی میں جمعت اور ہفتے کو پی ایس ایل میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعرات کی شام کو ملک میں داخل ہو گا۔ جس سے جمعہ اور ہفتہ کو اسلام آباد،راولپنڈی، جہلم اور سرگودھا میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ان ہی دنوں میں پشاور،چترال،سوات،دیر،مانسہرہ،ایبٹ آباد،مردان اور کوہاٹ میں بھی بارش ہو گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق میانوالی،خوشاب ، فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،ساہیوال ،شیخوپورہ، گجرانوالہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعے کو ڈی جی خان،ملتان ، بہالپور اور بہاولنگر میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کا تیسرا میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے چارٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو لاہور میں شدید بارش کا امکان ہے جسکی وجہ سے قذافی اسٹیڈیم میں جمعہ کے روز ہونے والا میچ متاثر ہوسکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہو سکتا ہے۔دو روز قبل جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 25 تک جا سکتا ہے۔مری، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 2، 12، 11، 12،13 اور 12 ریکارڈ کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک جبکہ کوئٹہ ،چمن، زیارت اورقلات میں قدرے سرد رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح کے درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 17 تک جا سکتا ہے۔ بلوچستان کے دیگر اضلاع گوادر، قلات، تربت، جیوانی، سبی اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرات بالترتیب 15 ،2، 9، 17، 11 اور14 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ سوات، دیر، کرم اور چترال میں قدرے سرد رہے گا۔صوبائی دارالحکومت پشاور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 24 تک جا سکتا ہے۔ چترال، دیر اور مالم جبہ کا درجہ حرارت بالترتیب منفی 4، 2 اور صفر رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 07 ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں