05:10 pm
کروناوائرس کاشکار 22سالہ نوجوان جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا

کروناوائرس کاشکار 22سالہ نوجوان جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا

05:10 pm

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں کروناوائرس سے متاثر 22سالہ نوجوان جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا، جس کے بعد ساتھی طلبامیں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، بیرون ملک سےکراچی پہنچنےکےبعدطالبعلم نےجامعہ کراچی میں کلاسیں لی تھی۔تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سے متاثرہ 22سالہ نوجوان یحیی جعفری جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا اور یحییٰ کے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بھی کلاسز لینے کا انکشاف سامنے آیا۔جامعہ کراچی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے
کہ متاثرہ مریض ایم اے پر یویس بین الاقوامی ایوننگ پروگرام میں زیرتعلیم ہے۔۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کروناکےمریض کےتمام کلاس فیلوز کامعائنہ کیاجائےگا، جامعہ کراچی کے سینئر میڈیکل آفیسر مریض کے دوستوں کامعائنہ کریں گے، مشیرامورطلباڈاکٹرسیدعاصم علی تمام طلباسے رابطےمیں ہیں، کسی طالب علم میں تشخیص ہوئی توعلاج جامعہ کراچی کرائےگی۔دوسری جانب ساتھی طالبعلم ہلال سعیدنے کہا یحیی20فروری کوکراچی پہنچاتھااورتب سےکلاس لےرہاتھا، ہم سب آئی آر کے طالبعلم بہت ہی پریشانی کا شکار ہیں۔ہلال سعید نے مزید کہا کہ یحیی جس کلاس میں پڑھتاہے ، وہاں 37 طالبعلم زیرتعلیم ہیں، ہم سب طالبعلموں کی بھی اسکریننگ کرائی جائے۔یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے شکار ہونے والے دو افراد کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں، کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی ، جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا۔دوسری جانب کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ہنگامی اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ حکومت پنجاب نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 مریضوں کے منظر عام پر آنے کے بعد شہریوں کے لیےخصوصی اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں ڈاکٹرز اور نرسز کی ٹریننگ، پنجاب میں ٹیسٹ،سکریننگ کی سہولت، بڑے اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز کا قیام اور متعلقہ ایس او پیز طے کرنا شامل ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے بھی جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ کسی مشتبہ مریض کے بارے میں فوری قریبی اسپتال سے رجوع کریں جبکہ کورونا وائرس سے متعلق علامات اور بچاؤ بارے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اقدامات سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 عمران خان کا کوئی کاروبار نہیں توبنی گالا محل اور زمان پارک محل کا ماجرہ کیا ہے ۔ شازیہ مری 

 عمران خان کا کوئی کاروبار نہیں توبنی گالا محل اور زمان پارک محل کا ماجرہ کیا ہے ۔ شازیہ مری 

نقیب اللہ قتل کیس کے شواہد کو مٹادیا گیا، جبران ناصر

نقیب اللہ قتل کیس کے شواہد کو مٹادیا گیا، جبران ناصر

دھند کا راج ۔۔۔ شدید دھند کے باعث مختلف حادثات ، 3 افراد جاں بحق 25 زخمی 

دھند کا راج ۔۔۔ شدید دھند کے باعث مختلف حادثات ، 3 افراد جاں بحق 25 زخمی 

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ۔۔ اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا 

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ۔۔ اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا 

دودھ چوری کا الزام ، فیصل آباد میں زمیندار کا ملازم پر تشدد ، سر کے بال کاٹ دئے گئے 

دودھ چوری کا الزام ، فیصل آباد میں زمیندار کا ملازم پر تشدد ، سر کے بال کاٹ دئے گئے 

 اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سےسوال پر جواب نہ دینے سے لگتا ہےخواجہ سعد رفیق کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو چکا ہے۔ فردوس عاشق اعوان 

 اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سےسوال پر جواب نہ دینے سے لگتا ہےخواجہ سعد رفیق کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو چکا ہے۔ فردوس عاشق اعوان 

ٓآئس سمگلنگ کی کوشش ناکام ۔ قطر جانے والے مسافر کو پشاور ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا 

ٓآئس سمگلنگ کی کوشش ناکام ۔ قطر جانے والے مسافر کو پشاور ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا 

تیل کے بعد اب بجلی کاجھٹکادینے کی تیاریاں

تیل کے بعد اب بجلی کاجھٹکادینے کی تیاریاں

نامعلوم افرادکی فائرنگ،پی آئی رہنماء ساتھی سمیت جاں بحق

نامعلوم افرادکی فائرنگ،پی آئی رہنماء ساتھی سمیت جاں بحق

 الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ایک بھونڈی کوشش ہے۔ ایک تھی پی ڈی ایم کے موضوع پر ٹی وی پر  پروگرام ہو رہے ہیں۔شبلی فراز 

 الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ایک بھونڈی کوشش ہے۔ ایک تھی پی ڈی ایم کے موضوع پر ٹی وی پر  پروگرام ہو رہے ہیں۔شبلی فراز 

شرپسند دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ۔ نورالحق قادری 

شرپسند دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ۔ نورالحق قادری 

زرداری اور مولانا کی امامت میں ن لیگی کس نظرئے کی بات کررہے ہیں ؟ پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چمپیئن نہ بنیں ۔ شہباز گل 

زرداری اور مولانا کی امامت میں ن لیگی کس نظرئے کی بات کررہے ہیں ؟ پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چمپیئن نہ بنیں ۔ شہباز گل 

ایک طرف لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی ،مگر قوم لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان

ایک طرف لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی ،مگر قوم لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کا حل جماعت اسلامی کی ترجیح اول میں شامل ہے۔ میاں اسلم 

اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کا حل جماعت اسلامی کی ترجیح اول میں شامل ہے۔ میاں اسلم