05:15 pm
کورونا وائرس کےمتاثرہ شخص کے پاکستان میں گزارے گئے5دنوں کی تشویشناک تفصیلات سامنے آگئیں

کورونا وائرس کےمتاثرہ شخص کے پاکستان میں گزارے گئے5دنوں کی تشویشناک تفصیلات سامنے آگئیں

05:15 pm

لاہور (نیوز ڈیسک) تجزیہ کار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کہا ہے کہ یہ وائرس اس وقت دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔ میں صورتحال کو گھمبیر نہیں دکھانا چاہتا۔ پاکستان حکومت موقف اختیار کر رہی ہے کہ 2 کیسز ہی سامنے آئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کراچی ایئر پورٹ پر آنے والا یحیٰ نامی شخص بھی شامل تھا ۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ یہ لوگ گروپ کی شکل میں تھے
جو زیارت کرکے واپس آئے۔ ان کا کہنا ہے کہ یحیٰ جعفری درجنوں لوگوں سے ملے ہونگے، اور وہ درجن لوگوں آگے درجن لوگوں سے ملے ہونگے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تعداد ہی سینکڑوں میں جا پہنچی ہے ۔ ابھی اس وائرس کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔چین میں ایک گھر پر وائرس کے حملے کا تذکرہ کرتے ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ ایک چینی خاتون میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہ ہوئی جس کے بعد اس کو دوسرے شہر میں موجود گھر جانے کی اجازت دی گئی ، تاہم اس خاتون سے گھر کے باقی 5 افراد میں وائرس منتقل ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ کرونا وائرس کو پکڑنے کے لئے9 دن جائزہ لینا ضروری ہے، تاہم اب چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ 24 دن تک اس کی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ وائرس سے بچنے کے لئے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔ ماہرین کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ اپنی جیب میں ہینڈ سینیٹائزر رکھیں اور اپنے ہاتھوں کو صاف رکھنے کے لئے اس کا استعمال کرتے رہیں۔ گرم پانی کے استعمال کے حوالے سے ماہرین نے موقف اختیار کیا ہے کہ گرم پانی کرونا وائرس کو ختم نہیں کرتا ، اسے معدے میں دھکیل دیتا ہے جس سے کرونا وائرس ہلاک ہو جا تاہے ۔تاہم اپنا پانی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ شہریوں کو احتیاطََ پانی کی بوتل اپنے پاس رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلق کو خشک مت ہونے دیں۔ مشروبات کے قریب بھی نہ جائیں، عوامی مقامات سے بھی دور رہا جائے۔ دھوپ میں بیٹھنے کی عادت ڈال لیں۔

تازہ ترین خبریں

نقیب اللہ قتل کیس کے شواہد کو مٹادیا گیا، جبران ناصر

نقیب اللہ قتل کیس کے شواہد کو مٹادیا گیا، جبران ناصر

دھند کا راج ۔۔۔ شدید دھند کے باعث مختلف حادثات ، 3 افراد جاں بحق 25 زخمی 

دھند کا راج ۔۔۔ شدید دھند کے باعث مختلف حادثات ، 3 افراد جاں بحق 25 زخمی 

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ۔۔ اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا 

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ۔۔ اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا 

دودھ چوری کا الزام ، فیصل آباد میں زمیندار کا ملازم پر تشدد ، سر کے بال کاٹ دئے گئے 

دودھ چوری کا الزام ، فیصل آباد میں زمیندار کا ملازم پر تشدد ، سر کے بال کاٹ دئے گئے 

 اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سےسوال پر جواب نہ دینے سے لگتا ہےخواجہ سعد رفیق کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو چکا ہے۔ فردوس عاشق اعوان 

 اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سےسوال پر جواب نہ دینے سے لگتا ہےخواجہ سعد رفیق کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہو چکا ہے۔ فردوس عاشق اعوان 

ٓآئس سمگلنگ کی کوشش ناکام ۔ قطر جانے والے مسافر کو پشاور ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا 

ٓآئس سمگلنگ کی کوشش ناکام ۔ قطر جانے والے مسافر کو پشاور ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا 

تیل کے بعد اب بجلی کاجھٹکادینے کی تیاریاں

تیل کے بعد اب بجلی کاجھٹکادینے کی تیاریاں

نامعلوم افرادکی فائرنگ،پی آئی رہنماء ساتھی سمیت جاں بحق

نامعلوم افرادکی فائرنگ،پی آئی رہنماء ساتھی سمیت جاں بحق

 الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ایک بھونڈی کوشش ہے۔ ایک تھی پی ڈی ایم کے موضوع پر ٹی وی پر  پروگرام ہو رہے ہیں۔شبلی فراز 

 الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج ایک بھونڈی کوشش ہے۔ ایک تھی پی ڈی ایم کے موضوع پر ٹی وی پر  پروگرام ہو رہے ہیں۔شبلی فراز 

شرپسند دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ۔ نورالحق قادری 

شرپسند دشمن ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ۔ نورالحق قادری 

زرداری اور مولانا کی امامت میں ن لیگی کس نظرئے کی بات کررہے ہیں ؟ پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چمپیئن نہ بنیں ۔ شہباز گل 

زرداری اور مولانا کی امامت میں ن لیگی کس نظرئے کی بات کررہے ہیں ؟ پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چمپیئن نہ بنیں ۔ شہباز گل 

ایک طرف لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی ،مگر قوم لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان

ایک طرف لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی ،مگر قوم لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کا حل جماعت اسلامی کی ترجیح اول میں شامل ہے۔ میاں اسلم 

اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کا حل جماعت اسلامی کی ترجیح اول میں شامل ہے۔ میاں اسلم 

 حکومت عقیدہ ختم نبوت کی چوکیدار ہے۔طاہر محمود اشرف 

 حکومت عقیدہ ختم نبوت کی چوکیدار ہے۔طاہر محمود اشرف