05:35 pm
وزیر اطلاعات کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ، نیا وزیر کون ہوگا، بڑی خبر آگئی

وزیر اطلاعات کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ، نیا وزیر کون ہوگا، بڑی خبر آگئی

05:35 pm

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات و نشریات شوکت یوسفزئی کا عہدہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اب صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر وزارت کے امور سنبھالیں گے۔سرکاری ذرائع نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ شوکت یوسفزئی سے محکمہ اطلاعات لیکر دوسری وزارت حوالے کی جائے گی
۔انہوں نے بتایا کہ شوکت یوسفزئی کو محکمہ صحت یا کھیل و ثقافت حوالے کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان سے خود اپنی وزرات تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے آمادگی ظاہر کی ہے، چند دن میں اعلامیہ جاری ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے خیبرپختونخوا حکومت میں متعدد تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔گزشتہ ماہ کے پی میں سینئر وزیر عاطف خان سمیت تین وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔گورنر کے پی شاہ فرمان نے صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی اورصوبائی وزیر ریونیو شکیل خان کو عہدوں سے سبکدوش کردیا۔واضح رہے صوبائی وزیر ریونیو شکیل خان نے انکشاف کیا تھا کہ صوبے میں کچھ اداروں میں کرپشن ہو رہی ہے جس پر مجھ سمیت پی ٹی آئی کے حکومتی ممبران اور ورکرز کو شدید تحفظات ہیں جنہیں وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عاطف خان اور شہرام کے ساتھ معاملے کافی عرصے سے خراب تھے، یہ بات بھی غلط ہے کہ ان کا مؤقف نہیں سنا گیا، وزیراعظم نے بار بار سنا لیکن اب جبکہ متوازی حکومت چلانے کی کوششیں عروج پر پہنچیں تو عمران کو مجبوراً سخت فیصلہ کرنا پڑا۔صوبائی نے کہا کہ شہرام اور عاطف خان صوبے میں متوازی حکومت قائم کرنا چاہ رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 ن لیگی اپنا مال بناگئے،عوام کو مہنگی بجلی میں پھنسا گئے،شہبازگل

ن لیگی اپنا مال بناگئے،عوام کو مہنگی بجلی میں پھنسا گئے،شہبازگل

پی ڈی ایم کا ٹولہ دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم کا ٹولہ دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

نیب کیسز میں تاخیرکے ایشو ہائیکورٹ میں اٹھائینگے،عطاتارڑ

نیب کیسز میں تاخیرکے ایشو ہائیکورٹ میں اٹھائینگے،عطاتارڑ

شیخوپورہ: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار

شیخوپورہ: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار

کار چور گینگ کا سرغنہ اسلام آباد سے گرفتار

کار چور گینگ کا سرغنہ اسلام آباد سے گرفتار

قصور: چھت کرنےسےایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

قصور: چھت کرنےسےایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

بھائی کی ڈانٹ پردلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی

بھائی کی ڈانٹ پردلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی

سپریم کورٹ: حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت خارج

سپریم کورٹ: حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت خارج

کامونکی :ٹریفک حادثے میں3نوجوان جاںبحق

کامونکی :ٹریفک حادثے میں3نوجوان جاںبحق

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

 اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا