09:17 pm
انسانی حقوق کی وزارت کو پی ایس ڈی پی کے لئے ملنے والا فنڈ ناکافی ہے ، بلاول بھٹو

انسانی حقوق کی وزارت کو پی ایس ڈی پی کے لئے ملنے والا فنڈ ناکافی ہے ، بلاول بھٹو

09:17 pm

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب کی طرف سے اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی وجہ سے اگر پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس کا درجہ ختم ہوگیا تو پاکستانی عوام نیب کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔انسانی حقوق سے متعلق کمیٹی ممبران کے مطالبے پر لاپتہ افراد کے ایشو کے حوالے سے تمام صوبوں کے آئی جیز ، ہوم سیکرٹریز اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کو آئندہ کمیٹی کے اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کی وزارت کو پی ایس ڈی پی کے لئے ملنے والا فنڈ ناکافی ہے ان فنڈز سے پورے ملک کا تحفظ نہیں ہو سکتا۔ کرونا وائرس کے حوالے سے سندھ حکومت نے اپنی حیثیت کے مطابق اقدامات کئے ہیں لیکن ائیرپورٹس سندھ حکومت کے دائرہ کار میں نہیں آتے ۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے دو مریض سامنے آئے ہیں ایک اسلام آباد اور دوسرا کراچی میں ہے اور یہ دونوں مریض ایران سے آئے ہیں۔ ایسے حالات میں اپنا خیال رکھنا چاہیے اور وفاقی حکومت کو اس حوالے سے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔سندھ اور بلوچستان حکومت نے اپنی حیثیت کے مطابق اقدامات کئے ہیں لیکن ائیرپورٹس صوبائی حکومتوں کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔ بارڈرز کو تو سیل کیاگیا لیکن ائیرپورٹس پر فلائٹس کو کیوں نہیں روکا گیا۔ کرونا وائرس بزرگوں کیلئے زیادہ خطرناک ہے ۔ بلاول بھٹونے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی قیادت کے حوالے سے جو بات کی وہ 1990کی دہائی کی سیاست کے حوالے سے تھی اور یہ آف دی ریکارڈ بات کی گئی تھی ن لیگ کی قیادت کے لئے جتنی میں آواز اٹھاتا ہوں اتنی ان کے اپنے لوگ بھی نہیں اٹھاتے ۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی رپورٹس میں نیب پر سخت الفاظ استعمال کئے گئے ہیں کہ نیب اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے اور حکومت پر ہلکا ہاتھ رکھا ہوا ہے۔ اب یہ چئیرمین نیب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا موقف واضح کریں اس لئے ہم نے پہلے کہاتھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ اگر نیب کی وجہ سے جی ایس پی پلس کا درجہ چلا جاتا ہے تو عوام کبھی نیب کو معاف نہیں کرے گی۔یہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں کوششیں کی گئیں جس کے نتیجے میں پاکستان کی یورپی منڈیوں تک رسائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی کمیٹی کے ممبران کے مطالبے پر لاپتہ افراد کے ایشو پر تمام صوبوں کے آئی جیز، ہوم سیکرٹریز اور وفاقی وزیر داخلہ کو آئندہ کمیٹی کے اجلاس میں طلب کیا گیا ہے ۔ انسانی حقوق کی وزارت کو پی ایس ڈی پی کے لئے بہت کم فنڈز دئیے گئے ہیں ان فنڈز سے پورے ملک کے معاملات چلانا مشکل ہے ۔ انسانی حقوق کی وزارت کو صوبوں سے بھی رابطہ رکھنا چاہیے۔ ورک

تازہ ترین خبریں

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے