12:01 pm
پلاسٹک بیگز کے بعد پلاسٹک بوتلز بیچنے اور بنانیوالوں کی بھی شامت آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والے اسٹورز سیل کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پلاسٹک بیگز کے استعمال اور بوتلوں کی فروخت سے متعلق شہری کی درخواست پر سماعت کی۔پلاسٹک بیگ پر پابندی سے متعلق پنجاب حکومت کے وکیل انیس ہاشمی نے محکمہ ماحولیات کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ متعدد بیکریاں اور سرکاری یوٹیلیٹی اسٹورز بھی عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کر رہے۔اس پر
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ جو اسٹور پلاسٹک بیگز استعمال کر رہے ہیں ان کو سیل کر دیں، اگر ان کو خود خیال نہیں ہے تو انہیں کاروبار سے نکال دیا جائے، مذکورہ اسٹورز اور بیکرز عملدرآمد کا بیان حلفی دیتے ہیں، انہیں صرف 7 روز تک کا وقت دیں۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پلاسٹک بوتلوں میں پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں کو بھی نوٹسز جاری کر رہا ہوں، ساری دنیا میں پلاسٹک بوتل میں پانی بیچنا ترک کیا جاچکا ہے، پوری دنیا میں اب پانی شیشے کی بوتلوں میں بیچا جا رہا ہے، پلاسٹک بوتلز میں پانی بیچنے والے یونٹس سب سے بڑے جرم دار ہیں، اگلے مرحلے میں ریسٹورنٹس اور بیکرز کی طرف جائیں گے۔اس موقع پر سرکاری وکیل نے کہا کہ صارفین کی طرف سے واویلا کیا جاتا ہے کہ انڈے کیسے لےکر جائیں، جسٹس شاہد نے ریمارکس دیے کہ صارفین کو کوئی علم نہیں، عدالت نے ماحول دشمن اشیاء کا خاتمہ کروانا ہے۔بعد ازاں عدالت نے پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والے اسٹورز اور مختلف بیکریوں کو سیل کرنے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے شادمان ٹاؤن کے ایک بڑے اسٹور کو بھی سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔علاوہ ازیں عدالت نے پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی کی فروخت پر مختلف مشروب ساز فیکٹریوں کو بھی نوٹس جاری کردیئے اور درخواست پر مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبریں

مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

 کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔شہباز گل

پاکستان کا بھارت سے سرخ مٹی کےپتھر درآمد کرنےکا فیصلہ

این سی اوسی کاملک بھرمیں کوروناکی صورتحال پرغور، 15مارچ سےان ڈورشادی تقریبات کی اجازت کافیصلہ

بینک عملے کی جانب سے اکائونٹ ہولڈر کی رقم میں غبن کا انکشاف

ڈیلی میل نے شہبازشریف اورعمران علی پر منی لانڈرنگ کا الزام نہ لگانے کا اعتراف کر لیا

اعلیٰ  کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

بجلی صارفین ایک بارپھراضافےکیلئےہوجائیں تیار۔۔۔۔ نیپرابجلی 92 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرےگا

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ ریٹرننگ افسر اسلام آباد نےسینیٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی

 پی ایس ایل کاچھٹا سیزن ۔۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا

 موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ مراد سعید

ٍٍڈو میسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پراحسان مانی مسرور

مریم نوازہرروزایک نیاتھیٹرسجاتی ہیںڈسکہ کا الیکشن ایجنسیوں کیساتھ جوڑ دیا ۔ فردوس عاشق اعوان