12:15 pm
وزیر اعظم اور عمران خان کی طویل ملاقات کی کہانی

وزیر اعظم اور عمران خان کی طویل ملاقات کی کہانی

12:15 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز تینوں افواج کے سربراہ اکھٹے تھے ، 40منٹ بعد عمران خان اور قمر باجوہ آئے ، جانتے ہیں 40منٹ تک کیا کام ہوتا رہا ؟ افواہیں دم توڑ گئیں ۔۔۔۔ سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ سے وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید کے مابین ملاقات نہیں ہوئی تھی،جب ترک صدر پاکستان آئے تو اس وقت بھی ایک دن آرمی چیف موجود تھے
تو ایک دن وزیراعظم یعنی کے ترک صدر کے دو روزہ دورے کے دوران آرمی چیف اور وزیراعظم کسی موقع پر اکٹھے نہ ہوئے جس کے بعد چہ مگوئیاں بھی شروع ہوئیں۔ صابر شاکر نے مزید کہا کہ گذشتہ روز 27 فروری کے دن کی مناسبت سے وزیراعظم آفس میں تقریب تھی۔تقریب میں سروسز چیف،ڈپلومیٹس کی بڑی تعداد اور تینوں افواج کے سربراہان موجود تھے،تقریب کا آغاز 5 بجے ہونا تھا تاہم یہ تقریب 40منٹ کی تاخیر سے شروع ہوئی۔ہاؤس فل تھا بس دو نشستیں خالی تھی ،چالیس منٹ بعد آرمی چیف اور وزیراعظم داخل ہوئے۔ اس سے قبل دونوں کے مابین ملاقات ہو رہی تھی۔ یہ ملاقات کافی عرصے بعد ہوئی،ہماری اطلاعات کے مطابق ملاقات میں کئی باتیں زیر بحث آئیں،خاص طور پر بیرونی معاملات پر گفتگو ہوئی،افغان معاہدے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی،وزیراعظم عمران خان قطر اہم پیغام پہنچانے گئے وہاں پر امریکی وزیر خارجہ بھی موجود ہیں۔وزیراعظم نے امیر قطر سے ملاقات کی اس حوالے سے بھی جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان کے مابین گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ مسئلہ کشمیر پر بھی بات ہوئی،بھارت کے ساتھ نمٹنے سے متعلق بھی موضوعات زیر بحث آئے کہ ان حالات میں پاکستان نے کیا کرنا ہے،بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر پاکستان نے کیا کردار ادا کرنا ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی گفتگو ہوئی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے بعد کیا کرنا چاہئیے۔جب کہ کئی غلط فہمیاں بھی دور ہوئیں۔صابر شاکر نے مزید کہا کہ عمران خان کی باڈی لینگوئج سے پتہ چل رہا تھا کہ دونوں کے مابین سردمہری ختم ہو گئی ہے کیونکہ دونوں کے چہرے پر مسکراہٹ تھی جب وہ آڈیٹوریم میں داخل ہوئے۔صابر شاکر نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجیئے:


تازہ ترین خبریں

مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

 کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔شہباز گل

کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔شہباز گل

پاکستان کا بھارت سے سرخ مٹی کےپتھر درآمد کرنےکا فیصلہ

پاکستان کا بھارت سے سرخ مٹی کےپتھر درآمد کرنےکا فیصلہ

این سی اوسی کاملک بھرمیں کوروناکی صورتحال پرغور، 15مارچ سےان ڈورشادی تقریبات کی اجازت کافیصلہ

این سی اوسی کاملک بھرمیں کوروناکی صورتحال پرغور، 15مارچ سےان ڈورشادی تقریبات کی اجازت کافیصلہ

بینک عملے کی جانب سے اکائونٹ ہولڈر کی رقم میں غبن کا انکشاف

بینک عملے کی جانب سے اکائونٹ ہولڈر کی رقم میں غبن کا انکشاف

ڈیلی میل نے شہبازشریف اورعمران علی پر منی لانڈرنگ کا الزام نہ لگانے کا اعتراف کر لیا

ڈیلی میل نے شہبازشریف اورعمران علی پر منی لانڈرنگ کا الزام نہ لگانے کا اعتراف کر لیا

اعلیٰ  کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

بجلی صارفین ایک بارپھراضافےکیلئےہوجائیں تیار۔۔۔۔ نیپرابجلی 92 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرےگا

بجلی صارفین ایک بارپھراضافےکیلئےہوجائیں تیار۔۔۔۔ نیپرابجلی 92 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرےگا

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ ریٹرننگ افسر اسلام آباد نےسینیٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ ریٹرننگ افسر اسلام آباد نےسینیٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی

 پی ایس ایل کاچھٹا سیزن ۔۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا

پی ایس ایل کاچھٹا سیزن ۔۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا

 موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ مراد سعید

موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ مراد سعید

ٍٍڈو میسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پراحسان مانی مسرور

ٍٍڈو میسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پراحسان مانی مسرور

مریم نوازہرروزایک نیاتھیٹرسجاتی ہیںڈسکہ کا الیکشن ایجنسیوں کیساتھ جوڑ دیا ۔ فردوس عاشق اعوان

مریم نوازہرروزایک نیاتھیٹرسجاتی ہیںڈسکہ کا الیکشن ایجنسیوں کیساتھ جوڑ دیا ۔ فردوس عاشق اعوان