04:43 pm
 پرائیویٹ لیبارٹریاں وائرس کی تشخیص کیلئے کتنے ہزاروصول کرنے لگیں

پرائیویٹ لیبارٹریاں وائرس کی تشخیص کیلئے کتنے ہزاروصول کرنے لگیں

04:43 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا وائرس اب سینکڑوں لوگوں کی موت کا سبب بن چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس عالمی وبا بن سکتا ہے جس کے لیے دنیا کو تیار رہنا چاہیے۔کرونا وائرس سے اب تک چین کے علاوہ دیگر کئی ممالک میں بھی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔اب تک پاکستان میں سرکاری سطح پر کرونا وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جن میں سے ایک وہ طالب علم ہے جوایران سے پاکستان آیا تھا۔
اس کے علاوہ دیگر کئی شہروں میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے تاہم ان کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔اگرچہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں تاہم اس کے باوجود بھی پاکستان میں کرونا وائرس کا خوف طاری ہو گیا ہے۔عام صورتحال میں بھی جن لوگوں کو نزلہ زکام یا کھانسی ہے وہ خود کو کرونا وائرس کا شکار سمجھ بیٹھتے ہیں۔ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ اِن مریضوں میں کرونا وائرس کی تشخیص کیسے ہو گی؟۔پاکستان میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی فیس سے متعلق مختلف قسم کی خبریں زیر گردش ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ماسک مہنگے ہونے کے بعد کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی فیس کمائی کا ایک نیا ذریعہ بن سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق کچھ پرائیویٹ لیبز کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے 8ہزار روپے وصول کر رہی ہیں۔یہاں تک کہ کچھ لیبز کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے (ریئل ٹائم پی سی آر) ٹیسٹ استعمال کررہی ہیں لیکن اس کے بدلے مریضوں سے بھاری رقم وصول کررہی ہیں۔کرونا وائرس کا ٹیسٹ گلے اور ناک کے ذریعے کیا جاتا ہے جس کی رپورٹ ایک دن بعد مریض کو دی جاتی ہے۔چونکہ کرونا وائرس کی علامات سب کو پتہ ہیں تو ایسی علامات کا شکار ہونے کے بعد مریض ڈاکٹرز کے پاس دوڑے چلے جاتے ہیں لیکن یہاں پر سوال ان لوگوں کا ہے جو پرائیویٹ لیبز کو کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے ہزاروں روپے ادا کرنے سے قاصر ہیں۔اگرچہ حکومت یہ ٹیسٹ مفت میں کر رہی ہے لیکن صرف ان مریضوں کا ٹیسٹ مفت میں کیا جاتا ہے جنہیں خود ریفر کیا جاتا ہے (جن میں واقعی کرونا وائرس کا شبہ ظاہر ہو)۔پنجاب میں حکومت صرف ان مریضوں کے لئے ٹیسٹ کی سفارش کرتی ہے جن کے بارے میں اُن کا خیال ہے کہ اُس میں کرونا وائرس موجود ہو سکتا ہے۔حکومت پاکستان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے ہیں لیکن ایسے میں حکومت کو ان لیبز کے حوالے سے بھی کوئی حکمت عملی بنانا ہو گی جو مریضوں سے کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے ہزاروں روپے وصول کر رہی ہیں۔کرونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد عوامی آگہی اور معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔وہ لوگ جو ایسے ممالک سے سفر کر کے آئے ہیں جہاں کرونا وائرس موجود ہے اور وہ لوگ جنہیں کرونا وائر س کا شکار ہونے کا شبہ ہے وہ اس ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔۔کمشنرکراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمشنر کے آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا گیا جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔ترجمان کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ عوام کنٹرول روم کے فون نمبر 02199206565 ،02199203443 پر رابطہ کر سکتے ہیں اور وائرس سے متعلق تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی اپنے ارکان کس طرح پورے کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی

پی ٹی آئی اپنے ارکان کس طرح پورے کرے گی؟ حکمت عملی سامنے آگئی

’ہمارے کتنے ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں جذباتی مناظر

’ہمارے کتنے ارکان نے خود کو بیچا‘ وزیر اعظم اراکین اسمبلی کے سامنے پھٹ پڑے، اجلاس میں جذباتی مناظر

اعتماد کاووٹ۔۔پی ڈی ایم کیاکرنیوالی ہے،کھلاڑیوں  کی مشکلات میں اضافہ کردینے والی خبرآگئی

اعتماد کاووٹ۔۔پی ڈی ایم کیاکرنیوالی ہے،کھلاڑیوں کی مشکلات میں اضافہ کردینے والی خبرآگئی

کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ

کرتار پور کو پرانے انداز میں آباد کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان لیکن مجموعی طور پر کتنے ووٹ ملنے کا امکان ہے؟

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کواعتماد کا ووٹ نہ دینےکا اعلان لیکن مجموعی طور پر کتنے ووٹ ملنے کا امکان ہے؟

8.1 شدت کازلزلہ ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے،سونامی کی وارننگ جاری

8.1 شدت کازلزلہ ،لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہرنکل آئے،سونامی کی وارننگ جاری

گَل بڑی وَدھ گئی اَے۔۔۔سینیٹ الیکشن کے بعد صحافی غریدہ فاروقی نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

گَل بڑی وَدھ گئی اَے۔۔۔سینیٹ الیکشن کے بعد صحافی غریدہ فاروقی نے حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

الیکشن کمیشن کی وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس،وفاقی وزراء بول پڑے

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کوبلالیا،کیاہونے والاہے؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ کوبلالیا،کیاہونے والاہے؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم  کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

اگر کسی کو ہمارے فیصلوں پر اعتراض ہے تو ۔۔۔وزیراعظم کی تقاریرکے بعد الیکشن کمیشن کابھی جواب آگیا،دبنگ اعلان

سبی ، بابر کچ میں بارودی سرنگ  دھماکہ،متعدد افرادزخمی

سبی ، بابر کچ میں بارودی سرنگ دھماکہ،متعدد افرادزخمی

جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب کے پانچ محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

نوکری ختم ۔۔۔گیم اوور ۔۔۔حفیظ شیخ کب تک پاکستان چھوڑنےوالے ہیں؟ نیا وزیرخزانہ کون ہوگا؟ بڑ ادعویٰ

نوکری ختم ۔۔۔گیم اوور ۔۔۔حفیظ شیخ کب تک پاکستان چھوڑنےوالے ہیں؟ نیا وزیرخزانہ کون ہوگا؟ بڑ ادعویٰ

کورونا پھر سر اٹھانے لگا، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

کورونا پھر سر اٹھانے لگا، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ