03:40 pm
گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر نے پاکستان میں سروس بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی

گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر نے پاکستان میں سروس بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی

03:40 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل ، فیس بک اور ٹوئٹر نے پاکستان میں سروس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ایشائی انٹرنیٹ کولیش گروپ نےوزیر اعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد اے آئی سی کےلئے مشکل ہے۔اگر پاکستان میں فیس بک،
گوگل اور ٹوئٹر سروس روک دی گئی تو پاکستان میں 70ملین سوشل میڈیا صارفین متاثر ہوں گے جن میں نہ صرف عام صارف بلکہ کاروباری افراد بھی شامل ہیں۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے نئے سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے وزارت آئی ٹی نے سوشل میڈیا قوانین پر نظرثانی، جائزہ اور مشاورت کےلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔