05:13 pm
وزیراعظم نے فروغ نسیم کو لوٹی دولت واپس لانے کا ٹاسک سونپ دیا

وزیراعظم نے فروغ نسیم کو لوٹی دولت واپس لانے کا ٹاسک سونپ دیا

05:13 pm

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے فروغ نسیم کو لوٹی دولت واپس لانے کا ٹاسک سونپ دیاہے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بیرون ملک دولت کا پتا لگایا جائے اور رقم کی واپسی کا طریقہ کار وضع کیا جائے، کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران سے وزیرقانون فروغ نسیم نے ملاقات کی۔جس میں لوٹی دولت کی واپسی کیلئے اہم قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے فروغ نسیم کی کارکردگی کو سراہا ۔ وزیر اعظم نے کہا
کہ آپ محنت کررہے ہیں آپ کیساتھ کھڑا ہوں۔ میرے ساتھ پوری کابینہ بھی آپ کے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بطوروزیرقانون آپ حکومت کی بہترین نمائندگی کرسراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوٹی دولت ہر حال میں پاکستان واپس لائی جائے۔کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ لوٹی دولت کی واپسی کے راستے میں جتنی بھی قانونی پیچیدگیاں ہیں۔ ان کو فوری دور کیا جائے۔ وزیراعظم نے فروغ نسیم کو ہدایت کی کہ بیرون ملک دولت کا پتا لگایا جائے اور رقم کی واپسی کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔