01:44 pm
نوکری کے بہانے لڑکیوں کو دبئی لے جا کر جسم فروشی کروانےکا انکشاف

نوکری کے بہانے لڑکیوں کو دبئی لے جا کر جسم فروشی کروانےکا انکشاف

01:44 pm

گجرانولہ(نیوز ڈیسک) نوکری کے بہانے لڑکیوں کو دبئی لے جا کر جسم فروشی کروانے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ میں ایک ایسے گروہ کا انکشاف ہوا ہے جو بیوٹی پارلر میں نوکری کا جھانسہ دلوا کر لڑکیوں کو باہر لے جاتا ہے جہاں اُن سے جسم فروشی کا کام لیا جاتا ہے،
ایف ائی اے گجرانوالہ کے مطابق دوبئی سے واپس آنے والی دو لڑکیوں رخسانہ کوثر اور میمونہ تاثیر کی درخواست پر چار رکنی گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدیل نامی ایک ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے،گروہ میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ لڑکیوں کو استعمال کرنے والے گروہ میں ملزم عدیل،بیوی نائلہ،عبدلارحمان اور شمائلہ شامل ہیں۔متاثرہ لڑکیوں کا کہنا ہے ملزمان بیوٹی پارلر میں نوکری کا جھانسہ دے کر دوبئی لے گئے جہاں انہیں قید کر کے جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔موقع پاتے ہی ہم پاکستانی سفارتخانے پہنچیں جہاں سے واپس ملک بھجوایا گیا۔متاثرہ لڑکی میمونہ کے مطابق دوبئی میں جہاں انہیں قید رکھا گیا وہاں مزید 10 لڑکیاں بھی قید تھیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسرے ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔خیال رہے کہ دوبئی میں جسم فروشی کے لیے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ملکوں کی لڑکیوں کو بھی لایا جاتا ہے۔گذشتہ سال پولیس نے پانچ بنگلہ دیشیوں کو اپنی ایک ہم وطن نابالغ لڑکی سے جسم فروشی کروانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔۔ گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں 20 سے 39 سال کے درمیان تھیں۔ 17 سالہ لڑکی بنگلہ دیش سے دُبئی لائی گئی تھی۔ اس لڑکی کا تعلق ایک انتہائی غریب گھرانے سے تھا۔ دس افراد پر مشتمل اس کنبے کا گزارہ بہت مشکل سے ہوتا تھا۔ اُسے اور اُس کے ساتھ اور کئی لڑکیوں کو روزگار کے نام پر بہلا پھُسلا کر دُبئی لایا گیا۔ جہاں ملزمان پہلے انہیں ایک نائٹ کلب میں لے گئے جہاں اُنہیں لوگوں کے سامنے ناچ کر اُن کا دل بہلانے پر مجبور کیا جاتا۔ یہ تمام لڑکیاں اٹھارہ سال سے کم عمر تھیں۔ بعد میں ان لڑکیوں سے زبردستی جسم فروشی کروائی گئی۔

تازہ ترین خبریں

وہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے سینئر قانون دان اعتزاز احسن بھی وزیراعظم عمران خان کی سوچ کے حامی نکلے

وہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے سینئر قانون دان اعتزاز احسن بھی وزیراعظم عمران خان کی سوچ کے حامی نکلے

سب سے آسان ترین نوکری۔۔تنخواہ تین لاکھ روپے ۔ پنشن بھی ملے گی ۔۔ جلد سے اپلائی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے

سب سے آسان ترین نوکری۔۔تنخواہ تین لاکھ روپے ۔ پنشن بھی ملے گی ۔۔ جلد سے اپلائی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے

خواجہ آصف کی ضمانت۔۔ لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی ۔۔  خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

خواجہ آصف کی ضمانت۔۔ لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی ۔۔ خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

پاکستان کے بزرگ شہریوں کے لیے خوشخبری ۔۔۔۔بزرگوں کیلئے حکومت نے شاندار بل منظور کر لیا۔۔

پاکستان کے بزرگ شہریوں کے لیے خوشخبری ۔۔۔۔بزرگوں کیلئے حکومت نے شاندار بل منظور کر لیا۔۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس، کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کا معاملہ موخر

وفاقی کابینہ کا اجلاس، کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کا معاملہ موخر

 وزیراعظم کو شیخ رشید نےخوش کردیا

وزیراعظم کو شیخ رشید نےخوش کردیا

ٹیکس، ٹیرف بڑھانے کے لیے IMF کی پھر یاددہانی

ٹیکس، ٹیرف بڑھانے کے لیے IMF کی پھر یاددہانی

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ  ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ