04:29 pm
 ملک بھر کے 23پسماندہ اضلاع میں احساس آمدن پروگرام کا آغاز

 ملک بھر کے 23پسماندہ اضلاع میں احساس آمدن پروگرام کا آغاز

04:29 pm

لاہور( ویب ڈیسک ) غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت مستحقین کا انتخاب شفاف انداز میں کیا جائے گا، ملک بھر کے 23پسماندہ اضلاع کی375 یونین کونسلوں میں احساس آمدن پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شفافیت تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
غریبوں اور معاشرے کے محروم طبقات کی بہتری کیلئے محققین اور نجی تنظیموں کو آگے بڑھ کر حکومت سے تعاون کیلئے بھی مدعو کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ احساس پروگرام جلد معاشرے کے مستحق طبقات کو غربت سے نکالے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے 23پسماندہ اضلاع کی375 یونین کونسلوں میں احساس آمدن پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی سے فروری کے درمیان) ٹیکس اکٹھا کرنے کا اہداف پورا نہیں کرسکا اور اس میں 484 ارب روپے کی کمی سامنے آئی ہے. رپورٹ کے مطابق فراہم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر نے اس عرصے کے دوران 32 کھرب 9 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 27 کھرب 25 ارب روپے جمع کیے ہیں تاہم اعدادوشمار میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران اکٹھا ہونے والے 23 کھرب 42 ارب روپے کے مقابلے میں 16.35 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے. فروری میں ایف بی آر نے اس ماہ کے 417 روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 3 سو 18 ارب روپے جمع کرکے 99 ارب روپے کا شارٹ فال کیا، ٹیکس اتھارٹی کا تخمینہ ہے کہ وہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں میں 1 سے 2 ارب روپے مزید جمع کرلے گا ٹیکس سال 2019 میں ریٹرن فائلرز کی تعداد گزشتہ سال کے 29 لاکھ کے مقابلہ میں 24 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہوگئی. سالانہ ہدف تک پہنچنے کے لے موجودہ نمو میں دگنا اضافے کی ضرورت ہوگی ایف بی آر کے ترجمان نے تصدیق کی کہ 29 فروری کو ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی.

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو