09:55 pm
نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا تو حکومت کے ہاتھ پائوں پھول جائیں گے، احسن اقبال

نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا تو حکومت کے ہاتھ پائوں پھول جائیں گے، احسن اقبال

09:55 pm

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو حکمرانی کا کورونا وائرس کھا رہا ہے جس کا واحد علاج فوری اور صاف شفاف الیکشن ہیں، اگر حکومت نے نو از شریف کی صحت کے بارے کوئی بات کی تو وہ پاکستان واپس آنے کا کہہ دیں گے جس سے حکومت کے ہاتھ پیر پھول جائیں گے، اور پھر حکومت ہیتھرو ائیرپورٹ پر نوازشریف کو روکے گی کہ علاج مکمل کر کے واپس آئیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جج کے فیصلے کی سیاہی خشک نہیں ہوئی کہ نیب نے اگلے دن بلا لیا، کاش نیب کی یہ پھرتیاں آٹا چینی مافیا کے خلاف بھی ہوتیں مگر سارے مافیا وزیراعظم کی چھتری تلے بیٹھے ہیں نیب قانون میں ترمیم نہ کرنے کی ذمہ داری کسی حد تک ہم پر ہے لیکن عمران خان نیب قانون میں ترمیم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ تقسیم کرنے والا لیڈر ہے، عمران خان فارن فنڈگ کیس میں کلین کیوں نہیں بنتے؟، خدشہ ہے پاکستان پر اسٹریٹجک پروگرام کمپرومائز کرنے کا دباؤ ڈالا جائے گا، واحد راستہ نیشنل ڈائیلاگ کے ذریعے 10 سال کے روڈ میپ پر اتفاق کرنا ہے حکومت کو آئندہ بجٹ بنانے کا موقع دیا جائے۔ایک سوال کے جو اب میں انہوں نے کہا کہ ملک کو حکمرانی کا کورونا وائرس کھا رہا ہے، حکمرانی کے کورونا وائرس کا واحد علاج فوری صاف شفاف الیکشن ہے، اس سال صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج جاری رکھیں گے، آئندہ انتخابات میں عوام نواز شریف کو جھولیاں بھر کے ووٹ دیں گے۔پارٹی میں اختلاف کی افواہوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں ہے نواز شریف بہت خود دار انسان ہیں، اگر حکومت نے ان کی صحت کے بارے کوئی بات کی تو وہ پاکستان واپس آنے کا کہہ دیں گے جس سے حکومت کے ہاتھ پیر پھول جائیں گے، اور پھر حکومت ہیتھرو ائیرپورٹ پر نوازشریف کو روکے گی کہ علاج مکمل کر کے واپس آئیں

تازہ ترین خبریں

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

ملک میں کورونا ویکسین ختم۔۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیاکیا؟؟

ملک میں کورونا ویکسین ختم۔۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیاکیا؟؟

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات میں معاملات طے ہوگئے،عمران خان کا اہم مسئلہ حل ہو گیا،اسمبلیاں توڑنے کاامکان کم

جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات میں معاملات طے ہوگئے،عمران خان کا اہم مسئلہ حل ہو گیا،اسمبلیاں توڑنے کاامکان کم