10:17 pm
حکومت اور نواز شریف کے ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ، قاسم خان سوری

حکومت اور نواز شریف کے ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ، قاسم خان سوری

10:17 pm

ڈیرہ اللہ یار(آن لائن)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ حکومت اور نواز شریف کے ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ محض حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرنیوالے ایسے باتیں پھیلارہے ہیں نواز شریف کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کیلئے حکومت نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔یہ بات انہوں نے سابق ڈپٹی کمشنر میر نصر اللہ خان رند کی رہائش گا ہ پر پارٹی کے رہنما عارف رند کی طرف سے دیئے گئے
ظہرانے کے موقع پر میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کے غریب عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے احساس پروگرام کے بعد اب تین ہزار روپے کا کارڈ بھی حکومت لارہی ہے یہ ان خاندانوں کے لئے ہو گا جنہیں راشن خریدنے کی بھی طاقت نہیں ہوگی وہ اب اس کارڈ کے ذریعے یوٹیلٹی اسٹوروں سے اپنے ایک ماہ کا راش خرید سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جو احتساب کا نعرہ لگایا تھا اس پر مکمل عمل درآمد ہورہا ہے اب تک کئی مگر مچھوں کو پکڑ کر جیل میں ڈالا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے دنیاکا سب سے بڑا ئرپورٹ گوادر میں بننے جارہا ہے اس سے بلوچستان کے معاشی حالات پر بہتری آئی گی حکومت نے بلوچستان کو فوکس میں رکھا ہوا ہے اور بلوچستان کے عوام کے مسائل سب سے پہلے حل ہونگے۔انہوں نے کہاکہ کچھی کینا ل دوبارہ سے تعمیر ہوگئی اس کے لئے پی ایس ڈی پی میں فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں کچھی کینال کی تعمیر سے بلوچستان کی لاکھوں ایکڑ زرعی زمین آباد ہو گی ڈپٹی اسپیکر نے اپنی مدد آپ کے تحت بے روز گار نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے ایک سینٹر کا بھی افتتاح کیا انہوں نے کہاکہ ایسے سینٹر جو اپنی مدد آپ کے تحت چل رہے ہیں اگر ایسے مخیر حضرات بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں میں رضاکارانہ طورپر میدان میں آ جائیں تو اس سے حکومت پر عوامی مسائل اور بے روزگاری کا بوجھ کم ہوجائے گا اس سے قبل پارٹی کے رہنما عارف رند نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں میر شوکت خان بنگلزئی، میر گود ا خان، سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند