11:52 am
نیب کی انوکھی منطق، 8سال قبل انتقال کرنیوالی معروف شخصیت کو بھی نوٹس جاری کردیا

نیب کی انوکھی منطق، 8سال قبل انتقال کرنیوالی معروف شخصیت کو بھی نوٹس جاری کردیا

11:52 am

سکھر(نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو بھی نوٹس بھیج کر طلب کر لیا۔نیب کی انوکھی تحقیقات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ تفصیلات کے مطابق نیب سکھر نے خورشید شاہ بدعنوانی کیس میں مرحومین کو بھی بلانا شروع کر دیا۔ نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ بدعنوانی کیس میں ان کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو بھی نوٹس بھیجتے ہوئے 3 مارچ کو طلب کر لیا۔پیپلز پارٹی رہنما کے بھائی
علی نواز شاہ 8 سال قبل انتقال کر چکے ہیں اور انہیں شاہ اسپننگ ملز لمٹیڈ کے متعلق تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔خورشید شاہ سے بھی تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کے احکامات پر بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کا کال اپ لیٹر جاری کر دیا گیا۔خورشید شاہ اس وقت زیر حراست اور این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں۔ نیب نے خورشید شاہ پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔نیب سکھر اس سے قبل مرحوم عبدالفتح انڈھڑ کو بھی طلب کرچکی ہے جن کا 7 سال قبل انتقال ہو چکا تھا۔آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور دیگر ملزمان کے خلاف مکمل تحقیقات کے لیے 5 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی۔ جس کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان عتیق الرحمن ہیں۔جے آئی ٹی ممبران میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے عبد الحفیظ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد مصطفی باجوہ بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں خورشید شاہ کیس کے انویسٹی گیشن آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عباالحسن کاشان کا نام بھی شامل ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  طلب

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ