12:29 pm
حکومت کاعوام سے 084ارب روپے کا اضافی ’’جگا ٹیکس‘‘ وصول کرنے کا فیصلہ

حکومت کاعوام سے 084ارب روپے کا اضافی ’’جگا ٹیکس‘‘ وصول کرنے کا فیصلہ

12:29 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 4 کھرب 80 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کے پیش نظر متعدد پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی 106 فیصد تک بڑھادی تاکہ 10 ارب روپے ماہانہ یا 30 جون تک 40 ارب روپے کا اضافی ریونیو اکٹھا کیا جاسکے
۔ان کی نظر سے گزرنے والی دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ نے مارچ کے مہینے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر پیٹرولیم لیوی کو 7.03 روپے سے 25.05 روپے فی لیٹر بڑھا دیا جو فروری کے مہینے میں 18 روپے فی لیٹر تھا اور اس سے تقریباً 4 ارب 60 کروڑ روپے اضافی ریونیو اکٹھا کیا جاسکے گا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس شرح کی بنیاد پر آئل ینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایچ ایس ڈی کی سابقہ ڈپو قیمت میں 12.04 روپے فی لیٹر (9.5 فیصد) کمی کی تجویز دی تاہم وزارت خزانہ نے وزیر اعظم کو اس کی قیمت کو 5 روپے یا صرف 3.9 فیصد تک کم کرنے پر راضی کرلیا۔واضح رہے کہ 9.5 فیصد کمی کے ساتھ ، ایچ ایس ڈی کی قیمت حکومت کی طرف سے مقرر کردہ 122 روپے 25 پیسے فی لیٹر سے کم ہوکر 115 روپے 20 پیسے ہوجاتی۔اسی طرح، حکومت نے پیٹرول پر عائد ٹیکس کی شرح 4 روپے 75 پیسے سے بڑھا کر 19 روپے 75 پیسے کردی جو تقریبا 32 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے، ساتھ ہی پیٹرول پر عائد اضافی ٹیکس سے ایک ماہ میں تقریبا 3 ارب 60 کروڑ روپے کی اضافی آمدنی حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔یہاں یہ مدنظر رہے کہ اوگرا نے فی لیٹر 9 روپے 76 پیسے (8.4 فیصد) قیمت میں کمی کا حساب لگایا تھا لیکن وزارت خزانہ نے صارفین کے لیے صرف 5 روپے (4.29 فیصد) کی کمی منظور کی۔حکومت کی جانب سے مقرر کردہ 111روپے 60 پیسے کے بجائے پیٹرول کی قیمت 106 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہونی چاہیے تھی، علاوہ ازیں اگر ایچ ایس ڈی کی بات کریں تو اس پر کُل ٹیکس 45 روپے فی لیٹر ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل پر عائد ٹیکس 6 روپے سے بڑھا کر 12 روپے 33 پیسے فی لیٹر کردیا گیا جو 105.5 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے اور اس سے تقریبا6 کروڑ 50 لاکھ روپے کی اضافی آمدنی ہوگی۔واضح رہے کہ مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی اب اپریل 2009 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔اوگرا کی جانب سے 13 روپے 33 پیسے (13.4 فیصد) کی کمی سے 86 روپے 12 پیسے فی لیٹر تک کی پیشکش کی تھی تاہم وزارت خزانہ نے اسے 7 روپے فی لیٹر تک کم کیا۔خیال رہے کہ پیٹرول پر اب کُل ٹیکس 39 روپے فی لیٹر ہے۔دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) پر پٹرولیم لیوی کو 3 روپے سے بڑھا کر 4روپے 94 پیسے فی لیٹر کردیا گیا جو 65 فیصد یا ایک روپے 94پیسے فی لیٹر کا اضافہ ظاہر کرتا ہے اور اس کا اضافی اثر ہرماہ تقریباً 3 کروڑ روپے کے اضافی ریونیو کی صورت میں سامنے آئے گا۔ریگولیٹر نے ایل ڈی او نرخوں میں 8.94 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز پیش کی تھی تاہم وزارت خزانہ نے 7 روپے سے زیادہ کی کمی کی اجازت نہیں دی۔واضح رہے کہ دبئی خام تیل کی شرح 31 جنوری کو 62 ڈالر فی بیرل سے 28 فروری کو 19.35 فیصد کم ہوکر 50 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔ دوسری طرف بینچ مارک برینٹ 60 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 51 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو 18.33 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے۔اس کے مقابلے میں ہماری مقامی مارکیٹ میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تقریبا 4 فیصد کی کمی کی گئی۔حکومت نے پہلے ہی تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس کو اضافی ریونیو پیدا کرنے کے لیے 17 فیصد کی معیاری شرح تک بڑھا دیا ہے۔گذشتہ سال جنوری تک حکومت ایل ڈی او پر 0.5 فیصد، مٹی کے تیل پر 2 فیصد، پیٹرول پر 8 فیصد اور ایچ ایس ڈی پر 13 فیصد جی ایس ٹی وصول کررہی تھی۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  طلب

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ