01:46 pm
 سعودی عرب نے عمرہ فیس ادا کرنے والے زائرین کو پیسے واپس دینے کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے عمرہ فیس ادا کرنے والے زائرین کو پیسے واپس دینے کا اعلان کردیا

01:46 pm

ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب نے عمرہ فیس ادا کرنے والے زائرین کو پیسے واپس دینے کا اعلان کردیا جبکہ وزارتِ خارجہ نے پاکستانی عازمین کے لیے خصوصی ٹیلی فون نمبر جاری کردیا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی عرب نے غیرملکی زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی اور بتایا گیا کہ اب کسی بھی غیر ملکی کو عمرہ ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
وزارتِ حج و عمرہ نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ ’جن زائرین نے ویزہ فیس اور عمرہ پیکج کی رقم ادا کردی تھی وہ اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں‘۔ وزارت کی جانب سے ایک بار پھر وضاحت کی گئی ہے کہ عمرہ ویزوں کے اجرا پر پابندی کرونا کے خدشات کے پیش نظر لگائی گئی جو کہ عارضی ہے۔سرکاری اعلامیے میں زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیسوں کی واپسی کے لیے اپنے ملک کے مقامی ایجنٹوں سے رجوع کردیں، اس حوالے سے تمام ایجنٹس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے 27 فروری کو ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث عمرے یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے افراد کا داخلہ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’سیاحتی ویزے پر آنے والے افراد کی سعودی عرب میں داخلے پر مکمل پابندی ہے‘۔بیان میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ’سعودی عرب میں کورونا وائرس کے خطرے کو روکنے کے لیے رہنما اصولوں کے تحت گلف کارپوریشن کونسل (جی سی سی) ممالک کے شہریوں پر بھی پابندی عائد کر دی ‘۔اس سے قبل سعودی عرب کے محکمۂ پاسپورٹ نے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمین راستے سے آنے والے مسافروں کے لیے ہدایت نامہ بھی جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’جو افراد مملکت آنے سے 15 روز قبل تک چین میں قیام پذیر رہے تو وہ امیگریشن حکام کو اس حوالے سے لازمی آگاہ کریں‘۔سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے پاکستانی زائرین کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی یا سوال کے حوالے سے وزارت سے رابطہ کریں۔سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اس کے علاوہ بھارت، مصر، الجزیرہ، انڈونیشیا اور ترکی کے عمرہ زائرین کو بھی براہ راست رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فون نمبر 00966920002814 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ مذکورہ ممالک سے رابطہ کرنے پر مقامی کال چارجز لاگو ہوں گے‘۔وزارت نے بتایا ہے کہ ’عمرے کی وقتی معطلی کے حوالے سے جس کسی کے پاس کوئی سوالات ہوں وہ بذریعہ ای میل بھی حکام سے رابطہ کرسکتا ہے‘۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

پنجاب میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تاریخ میں توسیع

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  طلب

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کےلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سندھ میں چھ بجتے ہی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت ختم

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فنڈز کے ناجائز استعمال کا انکشاف

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ،

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ