01:55 pm
نیا پاکستان دیکھنے کیلئے کتنا انتظار کرنا ہوگا، حکومت کا عوام کو ایک بار پھر لالی پاپ، کتنےٹائم مانگ لیا

نیا پاکستان دیکھنے کیلئے کتنا انتظار کرنا ہوگا، حکومت کا عوام کو ایک بار پھر لالی پاپ، کتنےٹائم مانگ لیا

01:55 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ مالی استحکام کانچوڑ عوام تک پہنچائیں گے ،آنے والے مہینوں میں نئے پاکستان کا چہرہ سامنے آئے گا۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بہت سخت فیصلے کرنے پڑے،اگرسخت فیصلے نہ کرتے توملک دیوالیہ ہوجاتا،ان کا کہناتھا کہ ایک رات میں تبدیلی میں نہیں آئے گی ،ہم نے سینے پر مخالفین کے طعنے برداشت کئے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سخت فیصلے کرنے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا،
ہمیں معیشت آئی سی یو میں ملی تھی،مالی استحکام کانچوڑ عوام تک پہنچائیں گے ،آنے والے مہینوں میں نئے پاکستان کا چہرہ سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کیا جارہاہے ،امریکی صدر نے بھی ہندوستان میں پاکستان کی تعریف کی ،عمران خان کا 10 سال پہلے دیا بیانیہ دنیا آج تسلیم کررہی ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 14 آئٹمز مکمل ہو چکی ہیں ،مہنگائی کی شرح نیچے آنا شروع ہو گئی ہے ،مہنگائی کی شرح نیچے آنے پر شرح سود میں بھی کم آئے گی ،انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی آزادی کو اب یقینی بنایا گیا ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے میں بھی بہتری آئے گی ،سٹیٹ بینک آزادنہیں تھا جس کی وجہ سے خسارے بڑھے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ 2 خاندانوں کی سیاست اب بہت مشکل ہے ،بھائی، بیٹے، سمدھی یاداماد کی سیاست اب نہیں چلے گی ،ہمارانیب سے تعلق نہیں اسے ڈکٹیٹ نہیں کرتے ۔

تازہ ترین خبریں