02:43 pm
نواز شریف کو ایک بار پھر عدالت سے ریلیف مل گیا، لیگی کارکنان خوشی سے نہال، جشن کا سماں

نواز شریف کو ایک بار پھر عدالت سے ریلیف مل گیا، لیگی کارکنان خوشی سے نہال، جشن کا سماں

02:43 pm

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج امیر محمد خان نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے نواز شریف کی حاضری معافی
کی درخواست منظور کی ہے۔اس سے قبل نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے احتساب عدالت کو بتایا کہ نوازشریف کی صحت تشویش ناک ہے۔اس موقف پر عدالت نے قرار دیا کہ چوہدری شوگر ملز کیس کاریفرنس ابھی دائر نہیں ہوا ، لہٰذا عدالت نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں