04:00 pm
دوممالک کے لڑاکاطیاروں نے پی آئی اے کے طیارے کو گھیرے میں لے لیا

دوممالک کے لڑاکاطیاروں نے پی آئی اے کے طیارے کو گھیرے میں لے لیا

04:00 pm

لاہور (نیوز ڈیسک) پی آئی اے کا جہاز بوئنگ 777 بڑی تباہی سے بچ گیا،لندن سے اسلام آباد آنے والا جہاز 50منٹ تک ریڈائر سے غائب رہا ۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے کا جہاز بوئنگ 777 کی فلائیٹ پی کے 786 بڑی تباہی سے بچ گیا ۔ سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے ایک عالمی ادارے
کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ27 فروری کو پہلے پی آئی اے کے جہاز بوئنگ 777 کا جاپان کی فضائی حدود میں ریڈیو کنکشن ختم ہو گیا ۔مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ جب بھی آپ کسی غیر ملک کی سرحدی حدود میں داخل ہوتے ہیں ان کو فریکوینسی بتائی جاتی ہے۔ تاکہ پائلٹ رابطہ قائم کر سکے۔مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے جہاز کا رابطہ ختم ہونے کے بعد جاپانی لڑاکا طیاروں نے فضاء میں اڑان بھرے اور صورتھال کو خطرناک سمجھتے ہوئے اپنے دفاع میں تمام ضروری اقدام کئے ۔جاپانی طیاروں نے پی آئی اے کے جہاز کو گھیر لیا۔ لیکن پی آئی اے کے جہاز کو نشانہ نہیں بنایا ۔ اس کے بعد پی آئی اے جہا ز ہنگری کی سرحدی حدود میں داخل ہوا تو ہنگری ایئر فورس پہلے ہی الرٹ ہو چکی تھی ۔ ہنگری ایئر فورس نے بھی پی آئی اے کے جہاز سے رابطہ نہ ہونے پر دو لڑاکا طیاروں کو اڑانے بھرنے کی اجازت دی ۔ ہنگری کے لڑاکا طیارے اگر صورتحال کو زیادہ سنجیدہ لیتے تو بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی جہاز کا ریڈیو خراب ہوتا ہے تو پائلٹ ایک طریقے سے سگنل بھیجتا ہے،جو کہ نہیں بھیجا گیا۔ تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے پائلٹ مہارت نہیں رکھتے کہ مشکل صورتحال کو سنبھال سکیں۔ ایک عالمی جریدے کی جانب سے پاکستان ایئر لائن سے سوال ھبی پوچھا گیا ہے کہ مختلف ملکوں کی حدود میں داخل ہوتے ہوئے کنٹرول روم سے رابطہ کیوں نہ کیا گیا ۔مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے حکام اور پائلٹ نے اس واقعے کے حوالے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں ایا۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی