08:11 pm
 عافیہ کی 17 ویں سالگرہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید نتہائی میں گذرے گی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

عافیہ کی 17 ویں سالگرہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید نتہائی میں گذرے گی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

08:11 pm

کراچی (آن لائن ) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اورعافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ جرم بے گناہی کی پاداش میں عافیہ کی 17 ویں سالگرہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید نتہائی میں گذرے گی۔اب جبکہ دشمن بھی آپس میں صلح کررہے ہیں تو عافیہ کی واپسی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر عافیہ کی ماں ، بچوں ، بھائی اور بہن کے دل پر کیا گذر رہی ہے اسے دنیا کا کوئی بھی قلم لکھنے سے قاصر ہے۔عافیہ جیل میں ہے
پھر بھی قوم اس کی سالگرہ منا رہی ہے اس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی عافیہ کو نہیں بھولا ہے سوائے ان کے جو کہ اقتدار اور طاقت کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ وہ ڈاکٹر عافیہ کی 48 وں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پرآئے ہوئے مہمانوں سے گفتگو کررہی تھیں۔ڈاکٹر عافیہ کی والدہ اور اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عافیہ موومنٹ کے رضاکاروں نے تقریب میں شرکت کی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے یوم پیدائش کے سلسلے میں مارچ کے اوائل سے اندرون و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں لوگوں نے رابطہ کرکے اظہاریکجہتی کا سلسلہ شروع کردیا تھااور ملک کے کئی شہروں میں تقریبات کاانعقاد بھی کیا گیا ہے۔ شہری عمران خان کی حکومت سے مایوس ہورہے ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی قید تنہائی میں اضافہ کرنے والا ہر دن اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ عافیہ ملک کا عظیم سرمایہ ہے جس کو زندہ درگور کردیا گیا ہے۔ 2003 ء میں ڈاکٹر عافیہ کو کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے اپنے تین کمسن بچوں سمیت اغواء کرلیا گیا تھا۔پانچ سال تک عافیہ کی گرفتاری سے انکار کرنے کے بعد بالآخر 2008 ء میںعافیہ کی افغانستان میں موجودگی ظاہر کرکے اور پھراس پر انتہائی کمزور اور من گھڑت الزام لگا کر اورپاکستانی شہری ہونے کے باوجود غیرقانونی طور پر امریکہ منتقل کرکے اور یکطرفہ عدالتی کاروائی کے بعد 86 سال کی سزا سناکر قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہعافیہ نہ دہشت گرد ہے اور نہ ہی انتہا پسند ، وہ امریکہ ہی نہیں دنیا کی بہترین یونی ورسٹیوں ایم آئی ٹی اور برانڈیز سے گریجویٹ اور پی ایچ ڈی ہے۔عافیہ کی وطن واپسی سے نوجوانوں میں ملک اور قوم کی خدمت کا نئے سرے سے جذبہ پیدا ہوگا۔ اس کے پاکستان واپس آنے کا مقصد ہی اپنی قوم کی تعلیمی شعبے میں خدمت کرنا تھا۔ اسے با عزت طور پر وطن واپس لا کرملک اور قوم کی خدمت کا موقع دیا جائے۔ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور اہلخانہ نے عافیہ کے یوم پیدائش کے موقع پر اظہار یکجہتی کرنے پر ملک بھر کے عوام اورا پنے گھر آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

تازہ ترین خبریں

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری