08:13 pm
آج ہر طرف سے آزادی صحافت پر حملے ہو رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

آج ہر طرف سے آزادی صحافت پر حملے ہو رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

08:13 pm

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی یہ آخری باری ہے، ملک میں جمہوری حکومت آئے گی تو سلیکٹڈ کے ساتھ جو حشر ہوگا آپ کو مزہ آئے گا، آج ہر طرف سے آزادی صحافت پر حملے ہو رہے ہیں۔ اخبارات اور چینلوں پر سنسر شپ ہے۔ صحافیوں کو اداروں سے نکالا جارہا ہے۔ میڈیا مالکان جمہوریت کے ساتھ ہیں یا نہیں لیکن قلم کا مزدور جمہوریت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا
کہ لاہور پریس کلب ایک تاریخی ادارہ ہے۔ ملک میں آج جیسی بھی جمہوریت ہے۔ اس میں صحافی دوستوں کا خون اور پسینہ شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر آمریتی دور کے خلاف جدوجہد کی۔ ہم نئے پاکستان کو نہیں مانیں گے اور اصل پاکستان کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کوشش ہوگی کہ ہم صحافیوں کی آواز بنیں۔ موجودہ حکومت نے اپنے قیام کے فوری بعد معاشی بحران پیدا کرتے ہوئے اس ملک کے صحافیوں پر پہلا حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی پاکستان بنانے کے لئے ہمیں صحافیوں کی ضرورت ہے۔آج آپ کے حقوق چھیننے والے غیر جمہوری لوگوں کا آپس میں سو فیصد رابطہ ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم صحافیوں، جمہوری لوگوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ ملکر ایک پلیٹ فارم سے جمہوری آزادی کے لئے آواز اٹھائیں اور جدوجہد کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آج سیاسی انتقام عروج پر ہے۔ سیاسی لوگ حکومت کے انتقامی نشانے پر ہیں۔ یہاں تک کہ سیاسی مخالفین کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فیصلے قانون کے مطابق نہیں کئے جا رہے۔ میں آج پھر کہوں گا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہم امید رکھے ہوئے ہیں کہ انصاف فراہم کرنے والے ادارے ہمیں انصاف دلائیں گے، نیب کالا قانون ہے۔ اسے بند ہونا چاہئے۔ آج شہریوں کے جمہوری حقوق کے ساتھ ساتھ شہری حقوق بھی چھینے جا رہے ہیں۔ ملک عوام کی مرضی سے چلے گا۔ ایمپائر کی انگلی سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت بھی عوام کی مرضی سے چلانا ہوگی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب اقتدار میں آئی تو ہم نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا۔ لیکن موجودہ حکومت نے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کو آگے لیکر جائیں گے۔ آپ کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔ کیونکہ سفر بہت لمبا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعجب ہے کہ آئی ایم ایف کے نمائندے پی ٹی آئی میں آکر عوام کے فیصلے کرتے ہیں۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے غلط مذاکرات کئے۔ آئی ایم ایف کے سامنے حکوموت کے غیر حقیقی ٹارگٹ تھے۔ ملک میں ٹیکس کا نظام کرپٹ ہے جس میں ریفارمز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں حکومت نے بہت سی معاشی اصلاحات کیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں سیلز ٹیکس کی شرح کم رکھی۔ جس کے نتیجے میں میں سندھ حکومت کو کافی ٹیکس موصول ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت عوام کے حقوق کے لئے ڈیل لیکر نہیں آسکی تو حکومت کو گھر چلے جانا چاہئے۔ ہم نے پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائی۔ مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شیخ رشید وزیر گٹر ہے اسے گٹر میں ہونا چاہئے۔ شیخ رشید وہ وزیر ہے جس نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹرین حادثات کئے لیکن حیرت ہے کہ وہ آج بھی وزیر ہے لیکن وہ ہمیشہ سلیکٹڈ وزیر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نہ آج کا پتہ ہے نہ کل کا پتہ ہوگا۔ ہمیں موقع ملا تو ہم معاشی پالیسیاں لیکر آئیں گے۔ ہم نے جی ایس پی پلٹ کا سٹیٹس دلوایا۔ کشمیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ آج کہہ رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کا مائنڈ سیٹ ہے لگتا ہے کہ انہیں آج پتہ چلا ہے کہ جبکہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے مودی کی انتخابی مہم چلائی۔ پہلے وہ مودی کے الیکشن جیتنے کی خواہش کرتا تھا۔ اور اب اسے نازی کہہ رہا ہے۔ آپ انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں۔ آپ نے بھی تو اپنے ملک میں میڈیا پر پابندی لگائی۔ سیاستدانوں کو گرفتار کیا۔ پاکستان کی موجودہ حکومت نے کشمیر میں رائے شماری کی بجائے انسانی حقوق کے ایشو کو فوکس بنالیا۔ لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے آزادی کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں اپنا حصہ ڈالا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت بڑے ڈیم بنانے کی بات کرتی ہے۔ لیکن بڑے ڈیم بنانے کے لئے نہ تو حکومت کے پاس پیسہ ہے اور نہی سیاسی ویل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے چھوٹے ڈیم تو بنالے پھر سندھ حکومت کا مقابلہ کرے۔ پانی سے متعلق مسائل حل کرنے کے لئے موثر پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوتے ہی وزیراعلیٰ سندھ نے بہت کام کیا۔ پوری دنیا اس وائرس کو سنجیدہ لے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو بھی اس مسئلے کو اہمیت دینی چاہئے۔ عوام میں خوف پھیلانے کی بجائے کرونا کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیت و حوصلہ دینا چاہئے۔ لیکن اب عمران خان کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں ترقیاتی کاموں کو آنکھوں سے دیکھنے کے لئے لاہور کے صحافیوں کو سندھ آنے کی دعوت دی۔ اسی موقع پر پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سمیت دیگر پارٹی رہنما اور لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبریں

امریکا کا مشرقی وسطیٰ میں افواج اور میزائلوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ

امریکا کا مشرقی وسطیٰ میں افواج اور میزائلوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ

مفتی عزیز کا دوسرا بیٹا کاہنہ سے گرفتار ،سنسی خیز انکشافات

مفتی عزیز کا دوسرا بیٹا کاہنہ سے گرفتار ،سنسی خیز انکشافات

زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا

زلف کی گھنی چھاؤں، وہ آنچل کا لہرانا، پھر تھوڑا سا مسکا کے اور آنکھ کا چرانا

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

ہمیں نواز شریف کوجیل میں رکھنے کاشوق نہیں  پیسے واپس کریں اورجہاں مرضی چلے جائیں 

ہمیں نواز شریف کوجیل میں رکھنے کاشوق نہیں  پیسے واپس کریں اورجہاں مرضی چلے جائیں 

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا