08:46 am
بلوچ ثقافت اقداروروایات کی پاسداری سے ہی نفرتوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، آغا شکیل احمد درانی

بلوچ ثقافت اقداروروایات کی پاسداری سے ہی نفرتوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، آغا شکیل احمد درانی

08:46 am

خضدار: وزیراعلی بلوچستان کے معاون خصوصی آغا شکیل احمد درانی نے کہا ہے کہ بلوچ ثقافت اقداروروایات کی پاسداری سے ہی نفرتوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے خضدار میں بلوچ کلچر ڈے شایان شان طریقے سے منایا جارہاہے ۔
 
اس موقع پر درانی ہاس خضدار میں منعقدہ تقریب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنمائ, وزیر اعلی بلوچستان کے معاون خصوصی آغا شکیل احمد خضداری سابق تحصیل ناظم میر خالد بزنجو ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے آغا شکیل احمد خضداری میر خالد بزنجو و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ثقافت، اقدار و روایات کی پاسداری سے ہی نفرتوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے مثبت روایات و ثقافت کو فروغ دینے کے لیئے امن و آشتی کی پرچار کو عام کریں۔انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر و تہذ یب کی تاریخ بہت قدیم ہے۔ ہمیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے نہ صرف اسے اپنانا ہوگا بلکہ بلوچ کلچر کو دنیا میں روشناز کرانا ہوگا۔اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بلوچی دو ھو ل وچاپ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔