01:49 pm
مثبت تنقید کو سنجیدہ لیتے ہیں مگر بے بنیاد دعوے اور الزام تراشی قابل مذمت ہے،صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اوتمانخیل

مثبت تنقید کو سنجیدہ لیتے ہیں مگر بے بنیاد دعوے اور الزام تراشی قابل مذمت ہے،صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اوتمانخیل

01:49 pm

لورالائی: صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے قبائلی عمائدین اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ انتخاب میںشاندار کارکردگی سے مخالفین خائف ہیں۔ اس مخالفت کے باوجود ہم تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں مل کر علاقے کی ترقی کے لیے کام کریں ۔ ہم مثبت تنقید کو سنجیدہ لیتے ہیں مگر بے بنیاد دعوے اور الزام تراشی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ لورالائی شہر میں سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا تھا جو کہ اللہ کے فضل سے 90سی95 فیصد حل ہوگیا ہے ۔ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی اس وقت فعال ہے جہاں روزانہ سینکڑوں آپریشن اور ڈیلوری کیسز ہوتے ہیں اس سے پہلے چھوٹے سے چھوٹا علاج کے لیے مریضوں کو سی ایم ایچ یا کوئٹہ ریفرکردیا جاتا تھا۔
 
اب اللہ کے فضل سے آس پا س کے دیگر اضلاع کے مریض علاج کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ اس سال پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں ٹیچنگ ہسپتال لورالائی اور میڈیکل کالج لورالائی کے لیے چھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جن کی تعمیر کا آغاز جلد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلے دور حکومت میں سول ہسپتال لورالائی کے لیے 60کروڑ روپے ریلیز ہوئے مگر ہسپتال میں کام کا نام ونشا ن نہیں ہے اس خطیر رقم سے نیا ہسپتال بن سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال پی ایس ڈی پی میں حلقہ انتخاب میں اربوں روپے کے منصوبے شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لورالائی میں مولوی آغا محمد مدرسے سے بائی پاس تک سڑک کی تعمیر کے لیے 19کروڑ روپے منظور ہوچکے ہیں جس کا ٹینڈر جلد ہی ہوجائے گا۔اس کے علاوہ لورالائی میں منشیات کے عادی مریضوں کے لیے منشیات بحالی سنٹر کی تعمیر ، فٹبال گروانڈ ، بنیادی مراکز صحت سمیت دیگر کئی اہم منصوبے اس سال پی ایس ڈی پی میں شامل ہیں جن میں سے کئی کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں جب کہ کچھ کے ٹینڈرز جون سے پہلے پہلے ہوجائیں گے۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال پی ایس ڈی پی کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہیں اور وہ باقاعدگی سے پی ایس ڈی پی میں شامل سکیمات کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ایک بڑا منصوبہ زیر غور ہے ۔ مڑہ تنگی ڈیم سے لورالائی شہر کو پانی کی فراہمی کی جائے گی اور یہ منصوبہ جلد تکمیل تک پہنچے گا جس سے شہر کا بڑا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے اپنے دور حکومت میں لورالائی یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے منصوبے کو شدید نقصان پہنچایا ۔ لورالائی اورتربت یونیورسٹی اورلورالائی خضدار میڈیکل کالجز ایک ہی دن منظورہوئے تھے لیکن بعد میں قوم پرستوں نے اس منصوبے کی تکمیل میں روڑے اٹکائے جس کا خمیازہ آج لوگ بھگت رہے ہیں۔ تربت یونیورسٹی آج نمایاں حیثیت حاصل کرچکی ہے اور وہاں سے سینکڑوں اساتذہ پی ایچ ڈی مکمل کرچکے ہیںجب لورالائی یونیورسٹی میں12 مضامین پورے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں کام کررہے ہیں اس سال لورالائی میں تین ہائی اسکولوں کو ہائیر سکینڈری سکول کا درجہ دیا گیا ہے ۔ کئی پرائمری سکولوں کو پرائمری سے مڈل اور مڈل سے ہائی سکول کا درجہ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ صوبے کے جوانوں کو روزگار کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا 25ہزار سے زائد آسامیوں کو دسمبر 2020سے پہلے پر کیا جائے گا جس سے بلوچستان کے عوام کو روزگارکی فراہمی ممکن ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لورالائی یونیورسٹی کا بہتر سے بہتر بنائیں گے۔ کیوں کہ یہ پورے پشتون بیلٹ کی واحد یونیورسٹی ہے جس سے اس پورے بیلٹ کا مستقبل وابستہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

 وزیراعظم عمران خان 4اگست کو لاہور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان 4اگست کو لاہور کا دورہ کریں گے

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔