07:09 pm
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے ہنگامی اجلاس بلا لیا ، اہم فیصلے

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے ہنگامی اجلاس بلا لیا ، اہم فیصلے

07:09 pm

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کی زیر صدارت تمام شعبہ جات کے سربراہا ن کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر رجسٹرار طارق محمود سمیت تمام شعبہ جات کے ڈین ، ڈائریکٹرز، سربراہان، پرنسپلز اور انتظامی افسران موجود تھے۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے کہا کہ استاد کا کلاس کو چھوڑنا فرض سے کوتاہی ہے جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
تمام سربراہان سختی سے اساتذہ کی کلاسوں میں حاضری کو یقینی بنائیں اورروزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کی کارکردگی کا خود جائزہ لیں اور حاضری کویقینی بنائیں اور ڈین کو چاہئے کہ وہ شعبہ جات کے سربراہان کی کارکردگی اوراساتذہ کی کلاسوں میں موجودگی کا ضروری بنانے کیلئے سپروائز وزٹ کریں اور غیر حاضر ہونے والے اساتذہ کو فوری طور پر کارروائی کریں اور نوکری سے نکالیں کیونکہ طلباء کو بہترین اور پر امن تعلیمی ماحول کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے مزید کہا کہ تمام کلاسوں اور دفاتر میں کیمروں لگائے جائیں گے ۔کسی بھی استاد کو علیحدہ کمرہ نہیں دیاجائے گا اور ہر کمرے میں دو سے تین اساتذہ بیٹھیں گے۔ وائس چانسلر نے مزید کہاکہ کرونا وائرس سے بچائو کیلئے کچھ عرصہ کیلئے بائیو میٹرکس سسٹم کو بند کر رہے ہیں ۔ مگر تمام شعبہ جات کے سربراہان سختی سے اپنی اساتذہ اور ملازمین کی حاضری کو حاضری رجسٹر سمیت دفاتر میں یقینی بنائیں اور رجسٹرار گومل یونیورسٹی کسی بھی وقت خصوصی دورہ کرکے ان کو چیک کریں کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں شعبہ کے سربراہ کیخلاف کارروائی ہو گی۔ انہوںنے مزید کہا کہ وہ لوگ جو یونیورسٹی سے نکالے گئے یا جنہوں نے سنڈیکیٹ یا چانسلر کو اپیلیں کی ہیں ادارے کو بدنام کرنے میںملوث پائے گئے ان کے خلاف گومل یونیورسٹی انتظامیہ قانونی کارروائی کریگی جس پر تمام ممبران نے وائس چانسلر کی تائید کی۔ اجلاس میں موجودہ تمام سربراہان نے متفقہ طور پر چانسلر سے اپیل کی کہ یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی کے کیسز میںملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کوجلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ جس پروائس چانسلر نے کہا کہ جنسی ہراسگی کے کیسز کیخلاف تمام تر کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور جلد ان کو منطقی انجام تک پہنچانے والا ہوں۔وائس چانسلر نے اساتذہ کی کارکردگی بارے ایک پروفارما جاری کیا جس میں اکیڈمک کلینڈر، روزانہ کی بنیاداساتذہ کی کلاسوں کا شیڈول، روزانہ کی حاضری وغیر ہ شامل ہیں اور تمام کے سربراہان کو اس پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا کہا کہ اور دس دن کے اندر اس کے حوالے سے رپورٹ ڈین کو جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میں 12مارچ کے بعد خود ڈین کے دفتر میںجا کر اس کو چیک کروں گا۔ وائس چانسلر نے اس موقع پرحراسمنٹ کے اوپر پرنسپل لاء کالج کوایک ورکشاپ کا انعقاد کرنے کو بھی کہا گیا تاکہ اس کا تدارک کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبریں

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

 مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔  نواز شریف

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔ نواز شریف

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال