09:02 pm
نواز شریف ملک کے وسیع تر مفاد کے لیئے خاموش اگر بول پڑے تو بہت راز فاش ہو جائیں گے، برجیس طاہر

نواز شریف ملک کے وسیع تر مفاد کے لیئے خاموش اگر بول پڑے تو بہت راز فاش ہو جائیں گے، برجیس طاہر

09:02 pm

مانانوالہ( آن لائن) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف بزدل نہیں بہادر انسان ہیں جو بیگم کلثوم نواز کو بستر مرگ پر چھوڑ کراپنی بیٹی مریم نواز کو ساتھ لے کر پاکستان آئے تھے اب صحت ٹھیک ہوتے ہی پاکستان واپس آ جائیں گے
وہ ملک کے وسیع تر مفاد کے لیئے ابھی خاموش ہیں اگر بول پڑے تو بہت راز فاش ہو جائیں گے سیاسی مخالفین کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی پی ٹی آئی حکومت ان کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھیہرزہ سرائی کرنے والے پھر معافیاں بھی مانگتے رہے ہیں 25 لاکھ افراد کو نوکریوں سے فارغ کرکے موجودہ حکومت نے بیروز گار کیا ہے خارجہ پالیسی بالکل ناکام نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے وزیراعظم عمران نیازی یوٹرن کا بادشاہ اب تک 125 یوٹرن لے چکا ہے نیب کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں مگر خدشہ یہ ہے کہ کوئی اور تو الزام ثابت نہیں کرسکتے ہو سکتا دلی میں فسادات کا الزام ہی عائد کر دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا برجیس طاہر نے کہا کہ حج جیسا اہم فریضہ جو 2 لاکھ روپے میں ادا ہوتا تھا موجودہ حکومت نے وہ بھی پانچ لاکھ روپے میں کرکے عوام کی پہنچ سے باہر کر دیا ہے اور اس سے بڑھ کر کیا ستم ظریفی کی جاسکتی ہے سلیکٹٹڈ وزیراعظم عمران نیازی کے ارد گرد اے ٹی ایمز مشینیں موجود ہیں جو مختلف طریقوں سے اربوں روپے کمیشن کما کر عوام کا خون مچوڑنے میں مصروف عمل ہیں مگر ان کی عیاشیوں پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے سلامتی کونسل میں کشمیر میں لگے کرفیو کے حوالے سے ریزولیشن بھی پاس نہیں ہو سکی کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے مگر موجودہ حکومت کی وجہ سے شہہ رگ کٹتی نظر آرہی ہے جو عوام میں انقلاب کی صورت اختیار کر جائے گی پاکستان مسلم لیگ ن کسی بھی غیر آئینی اقدام کے ذریعے حکومت کے خاتمے کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ مڑٹرم انتخابات کی حامی اور ووٹ کی طاقت سے تبدیلی چاہتی ہے نیب نے جتنے بھی ن لیگ قیادت کے خلاف ریفرنسز بنائے ان میں ایک بھی ثابت نہیں کرسکے پی ٹی آئی حکومت ایک بھی منصوبہ نہیں شروع کرسکی ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا کر قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں عوام نئے پاکستان میں آپنے بچوں کو قربان کرنے کی بجائے پرانے پاکستان 2018 اور 31 مئی والی قیمتیں واپس مانگ رہے ہیں قوم نااہل حکومت کا خود محاسبہ کرے گی جو وقت ہوا چاہتا ہے

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔