11:43 am
امریکہ نے پی آئی اے کو کلیئرنس دیدی،براہ راست پروازوں کی تاریخ کااعلان کردیا گیا

امریکہ نے پی آئی اے کو کلیئرنس دیدی،براہ راست پروازوں کی تاریخ کااعلان کردیا گیا

11:43 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی حکام نے کلیئرنس دے دی، پی آئی اے کی پاکستان سے امریکا براہ راست پروازوں کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، امریکی شہر نیویارک کیلئے 2 سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز ممکنہ طور پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے رمضان کے ماہ میں اڑان بھرے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے 19 سال تک پاکستان سے اپنے ملک کیلئے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کیے رکھی تھی جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 2001 میں نائن الیون حملوں
کے بعد امریکی حکام نے پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ پابندی 19 سال تک برقرار رہی جو اب ختم کر دی گئی ہے۔ پاکستانی حکام گزشتہ 2 برسوں سے کوشش کر رہے تھے کہ امریکا کو پابندی کے خاتمے کیلئے راضی کیا جائے۔اب بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنے اور پاکستان کے حالات بہتر ہونے کے بعد بالآخر امریکی حکام نے اجازت دے دی ہے کہ اب پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جا سکتی ہیں۔امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی حکام نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ہوم لینڈ سیکورٹی حکام نے پاکستان اور امریکا کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کیلئے کلیئرنس دے دی گئی تھی۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کی کلیئرنس ملنے کے بعد قومی ائیرلائن پی آئی اے نے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ پی آئی اے رمضان المبارک کے ماہ میں یعنی مئی 2020 سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کو آغاز کر دے گی۔ ابتدائی طور پر پی آئی اے امریکا کیلئے ہفتہ وار 3 براہ راست پروازیں چلائے گی۔ امریکا کیلئے پی آئی اے کی پہلی براہ راست پرواز ممکنہ طور پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے اڑاز بھرے گی۔ بعد ازاں پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا اور دوسرے شہروں سے بھی پروازیں چلائی جائیں گی۔ امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے سے پی آئی اے کو اچھا خاصا مالی فائدہ ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود  محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار