01:43 pm
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیس چھپانے کی بات غلط ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیس چھپانے کی بات غلط ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

01:43 pm

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیس چھپانے کی بات غلط ہے، عوان بلا ضرورت خوف میں مبتلا نہ ہوں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا
کہ کورونا وائرس کے 200 سے زائد مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کر چکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثر 5 مریض صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیس چھپانے کی بات غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں کوئی اسکول بند نہیں کر رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومتیں کورونا سے متعلق فیصلے کرنے میں خودمختار ہیں اور اس سے بچاؤ کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومتیں مل کر بھی کام کر رہی ہیں تاہم ہم نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کی اسکریننگ پر زور دیا ہوا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے لیکن سب سے خطرناک یہ ہے کہ عوام بلاضرورت خوف میں مبتلا نہ ہوں کیونکہ پاکستان میں بہت سے لوگوں کو نزلہ زکام ہوتا ہے اور ہر نزلہ زکام کو کورونا وائرس نہیں سمجھنا چاہیے۔چین میں مقیم پاکستانی طلبا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبا کو بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں اُن کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے تاہم چین یا ایران سے آنے والے 14 دن کے لیے اپنے آپ پر گہری نظر رکھیں۔کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے کچھ ہدایات دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور ہجوم والی جگہ پر جانے سے گریز کریں۔ڈینگی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے جامع پروگرام لا رہے ہیں اور رواں سال ڈینگی سے نمٹنے کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔ اس مرتبہ ڈینگی کو قابو کرنے کی ایک بہتر طریقے سے کوشش کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود  محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

مسلم لیگ (ن)نےانتخابی اصلاحات کی حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا

مسلم لیگ (ن)نےانتخابی اصلاحات کی حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کو مہنگا کر دیا گیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کو مہنگا کر دیا گیا

فواد چودھری نے وفاقی ملازمین کو خوشخبری سنا دی

فواد چودھری نے وفاقی ملازمین کو خوشخبری سنا دی