02:33 pm
لندن سیکریٹریٹ فروخت کرنے پر بھی بانی ایم کیو ایم کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا

لندن سیکریٹریٹ فروخت کرنے پر بھی بانی ایم کیو ایم کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا

02:33 pm

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے دہشت گردی کے لیے اکسانے کے الزام میں اولڈ بیلی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے آغاز سے قبل ہی ایم کیوایم لندن سیکریٹریٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی حوالے سے پاک سر زمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ متحدہ بانی لندن سے سیکرٹریٹ فروخت بھی کر دیں گے تو ان کے ہاتھ پیسہ نہیں آئے گا۔
مصطفیٰ کمال کے کے ایف کے ٹرسٹی بھی رہے ہیں،کیا یہ جائیداد کے کے ایف کے انڈر آتی ہے اور اسے بیچا جا سکتا ہے یا نہیں؟ انہی کا سوالات کا جواب دیتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ الطاف حسین یہ جائیداد فروخت کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مکافات عمل ہے۔وہ نائن زیرو بند کرنے کا الزام لگاتے ہیں کہ اداروں نے بند کر دیا تو وہاں کون سا ادارہ بند کر رہا ہے۔
 
یہ اللہ تعالیٰ تالے لگو ارہا ہے،یہاں بھی لگا رہا ہے اور وہاں بھی لگوا رہا ہے۔تین چار ماہ بعد ان کے کیس کی سماعت ہونی ہے،بانی ایم کیو ایم کو پتہ ہے کہ انہوں نے پکڑنے جانا ہے کیونکہ کیس ثابت ہو چکا ہے اس لیے وہ جائیداد کو بیچنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے جو لوگ پیچھے رہ جائیں گے وہ بیچ کر یہ پیسے کھائیں جائیں گے۔خیال رہے کہ ے ایم کیو ایم کا پورا دفتر جس میں 6 کاریں پارک کرنے کی گنجائش ہے کی قیمت 10 لاکھ پونڈ مقرر کی ہے تاہم گزشتہ 2 ماہ کے دوران ابھی تک انھیں کوئی آفر نہیں ملی ہے اس نمائندے نے لوکل اسٹیٹ ایجنٹ سے جو اس کی فروخت کیلئے مارکٹنگ کررہے ہیں اپائنٹمنٹ لے کر 58-54 ایلزبتھ ہاؤس فرسٹ فلور واقع ہائی اسٹریٹ ایچ ویئر کا دورہ کیا تھا۔ خیال کیاجاتاہے کہ ایم کیو ایم کے بانی تقریباً4 ماہ بعد اولڈ بیلی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے بھاری اخراجات کیلئے فنڈز جمع کرنے کیلئے دفتر فروخت کررہے ہیں خیال کیا جاتا ہے کہ مقدمے کی سماعت 3 ہفتے جاری رہے گی۔اسٹیٹ ایجنٹ دلچسپی رکھنے والے خریداروں کو اس کو خریدنے کی ترغیب دے رہا ہے کیونکہ یہ ایج ویئر انڈرگرائونڈ اسٹیشن (ناردرن لائن) سے چند قدم کے فاصلے پر ہے اس میں پسنجر لفٹ ،ریسپشن اور ایئرکنڈیشننگ کانظام بھی موجود ہے اس کی مارکیٹنگ کیلئے تیار کئے گئے بروشر میں کہاگیاہے کہ ایلزبتھ ہاؤس کا فرسٹ فلور فروخت کیلئے موجود ہے جو کہ اسے خریدنے والوں،سرمایہ کاروں یا اس کو جدید تر بنانے کے خواہاں لوگوں کیلئے بہترین ہے۔ فلور پر ایک ریسپشن کی جگہ ہے جس کے ساتھ دفتر کیلئے ایک بڑی جگہ اور کئی پرائیوٹ دفاتر ،میٹنگ رومزاور اسٹور رومز ایک بڑا کچن اور ا?رام کرنے کاکمرہ ہے ،یہ دفتر کئی ہفتے سے فروخت کیلئے موجود ہے اور ایک درجن سے زیادہ متوقع خریدار اس کامعائنہ کرچکے ہیں لیکن ایم کیو ایم کے بانی کو ابھی تک کسی بھی جانب سے کوئی آفر نہیں ملی ہے۔ایک ذریعے نے بتایا کہ اگر الطاف حسین اس کوفروخت کرنے میں واقعی سنجیدہ ہیں تو وہ اس کی قیمت میں 50ہزار پونڈ سے ایک لاکھ پونڈ تک کی کمی کردیں گے، فی الوقت پراپرٹی کی مارکیٹ مندی کاشکار ہے اورقیمتی پراپرٹی کے زیادہ خریدار نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود  محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار