04:21 pm
خلیل الرحمن قمر اور ماروی سرمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، شو میں شامل اہم شخصیت نے قوم سے معافی مانگ لی

خلیل الرحمن قمر اور ماروی سرمد کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ، شو میں شامل اہم شخصیت نے قوم سے معافی مانگ لی

04:21 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مصنف خلیل الرحمان قمر اور معروف صحافی وتجزیہ نگار ماروی سرمد کے درمیان شدید تلخ کلامی اور مصنف کی جانب سے نازیبا جملے سوشل میڈیا پرزیربحث ہیں۔گزشتہ رات آن ائر ہونے والے نیو نیوز کے اس ٹی وی شو کی میزبان عائشہ احتشام ہیں جنہیں اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ انہوں نے خلیل الرحمان کو ایسے جملے کہنے پر خاموش رہنے کو کیوں نہیں کہا جبکہ اس دوران ماروی سے وہ مسلسل کہتی رہیں
کہ آپ اپنی باری آنے پربولیے گا۔سوشل میڈیٰا صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد عائشہ احتشام نے ٹوئٹرپر اپنے ناظرین سے معافی مانگتے ہوئے اس حوالے سے اپنا موقف بیان کیا ہے۔اپنی پوسٹ میں عائشہ نے لکھا ’’گزشتہ روز میرے شو کے دوران جو بھی ہواانتہائی افسوسناک ہے، میں تصور بھی نہیں کرسکتی تھی کہ معاملات اس حد تک درشت ہو کر گالم گلوچ تک پہنچ جائیں گے‘‘۔شو کی میزبان نے وضاحت کی ’’ اس صورتحال کے دوران میں شاکڈ تھی جس نے شاید میری اس بدسلوکی اورمتعصبانہ جملوں پر ردعمل دینے کی صلاحیت کو متاثرکیا۔ لیکن میری جانب سے کچھ بھی جان بوجھ کرنہیں کیاگیا ‘‘۔عائشہ احتشام نے مزید لکھا کہ دونوں جانب سے انتہائی حد تک چیخاچلایا جارہا تھا، یہ پروگرام کاحصہ ہے جوآن ائر نہیں جاسکتا تھا۔ اس وجہ سے میرے پاس بہت کم گنجائش رہ گئی تھی کہ فوری طور پر ایسے اقدام کی مذمت کرسکتی۔پوسٹ کے اختتام پر عائشہ نے لکھا ’’میں اپنے ناظرین سے معافی مانگتی ہوں‘‘۔ٹوئٹرصارفین نے اس پوسٹ پرکیے جانے والے تبصروں میں سوالات اٹھائے کہ صرف ناظرین سے معافی کیوں، آپ خلیل الرحمان قمر کو آئندہ کسی شو میں نہ بلائیں اور ماروی سرمد سے بھی معافی مانگیں۔سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ میزبان نے خود معاملات کواس نہج پرجانے دیا۔واضح رہے کہ عورت مارچ کے حوالے سے نیو نیوز کے ٹی وی شو میں معاملے کا آغاز تب ہوا جب ماروی سرمدکے بعد بات کرنے والے خلیل الرحمان اپنی بات کاٹے جانے پر یک دم برہم ہوکرضبط کا دامن چھوڑبیٹھے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’عدالت نے اگر یہ منع کردیا ہے کہ میرا جسم میری مرضی جیسے غلیظ اور گھٹیا نعرے کو منہیٰ کردیا جائے تو میں ماروی سرمد کو اس کروفر کے ساتھ بولتے ہوئے سنتا ہوں تو میرا کلیجہ ہلتا ہے‘‘۔اسی دوران ماروی کی جانب سے ’’میرا جسم ، میری مرضی ‘‘ کا نعرہ دہرانے پر مصنف نے چلاتے ہوئے کہا کہ تیرے جسم میں ہے کیا، کون مرضی چلاتا ہے اس پر، اپنا جسم دیکھو جاکر، درمیان میں مت بولو، اس پر کوئی تھوکتا نہیں ہے‘‘۔بعد ازاں ماروی سرمد نے اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں لکھا ’’یہ وہ آدمی ہے جو عورت مارچ میں شریک خواتین کو اخلاقیات کا درس دیتا ہے، عورت مارچ کے مخالفین کااصل چہرہ دیکھیں‘‘۔خلیل الرحمان قمر نے نازیبا الفاظ کہتے ہوئے یہ بھی کہا کہ امریکہ میں بے حیائی کی تحقیق کررہی ہیں۔ بصد احترام کہا کہ میں نے آپ کی پوری بات سنی ، اب میری بات سنیں ، کیا آپ نے سنی۔ خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے، اور اس وقت یہ موضوع ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کے حوالے سے مختلف ارا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس ساری صورت حال پر رہنما تحریک انصاف عامر لیاقت حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کا ایک قول شیئر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’خلیل الرحمان قمر کا فرعونی انداز دیکھ کر مولائے کائنات سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یہ قول مبارک پھر سامنے آگیا ’’طاقت، دولت، شہرت اور اختیار (یا اقتدار) انسان کو بدلتے نہیں بے نقاب کر دیتے ہیں‘‘۔

تازہ ترین خبریں

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے  ،شازیہ مری

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے ،شازیہ مری

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

 ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان 

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان