06:45 pm
 غریبوں کیلئے سفر کرنا بے حد آسان ہوگا، ریلوے کے کرایوں میں کتنی کمی کردی گئی، بڑی خوشخبری!!

غریبوں کیلئے سفر کرنا بے حد آسان ہوگا، ریلوے کے کرایوں میں کتنی کمی کردی گئی، بڑی خوشخبری!!

06:45 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے نے ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ ملک بھر میں چلنے والی 21 مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ریلوے کے کرایوں میں کمی سے متعلق نوٹیفیکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق ٹرینوں کی صرف بزنس اور اے سی اسٹنڈرڈ کلاسز پر9 مارچ سے ہوگا۔پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں میں اے سی بزنس اور اے سی سلیپر کے ایک طرفہ ٹکٹ پر 10 دس فیصد رعایت کا اعلان کردیا ہے
۔ریلوے حکام کے مطابق دو طرفہ ٹکٹ پر 25 فیصد رعایت دی جائےگی۔ کرایوں میں کمی صرف ایڈوانس بکنگ پر حاصل ہوگی۔پاکستان ریلوے کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کرایوں میں کمی عوام ایکسپریس، ملتان ایکسپریس، رحمان بابا ایکسپرس اور کراچی ایکسپریس میں حاصل ہوگی۔یہ سہولت بزنس ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، شاہ حسین ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس میں بھی حاصل ہوگی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس، موسی پاک ایکسپریس، ملتان ایکسپریس اور مہران ایکسپریس میں بھی یہ سولت دستیاب ہوگی۔ریلوے کے کرایوں میں کمی سے متعلق نوٹیفیکیشن کے مطابق فیصل آباد ایکسپریس، فیصل ایکسپریس اور اسلام آباد ایکسپریس پر ایڈوانس بکنگ پر مسافروں کو رعایت ملے گی۔واضع رہے کہ 20 فروری کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے وزارت خزانہ کو پاکستان ریلوے کے لیے مزید 4 ارب روپے جاری کرنے کی سفارش کر دی تھی۔سینیٹر اسد علی خان جونیجو کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں ریلوے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ رواں مالی سال ریلوے کو 97 ارب روپے جاری ہوئے۔ریلوے حکام کے مطابق 33 ارب روپے سالانہ پنشنز کی مد میں خرچ ہوتے ہیں اور اب تک 97 ارب میں سے 59 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ رواں سال وزارت خزانہ سے مزید رقم درکار ہو گی۔ریلوے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ رواں مالی سال پاکستان ریلوے کا اب تک کا خسارہ 24 ارب روپے ہے۔ رواں سال ریلوے کے اخراجات 57 ارب روپے جبکہ آمدن 32 ارب روپے رہی۔حکام نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ریلوے کو 22 ارب روپے کی سبسڈی ملی ہے۔ سبسڈی نکالیں تو خسارہ 2 ارب روپے بنتا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے پی ایس ڈی پی 20-2019 سے متعلق کمیٹی کی سابقہ سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

ملک آج بھی کرپشن کے سرطان کی جکڑ میں ہے۔سراج الحق 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

تحریک انصاف نے قوم پرست جماعتوں سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ کرلیا 

 شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔شہزاد اکبر

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ایف آئی اے شہباز خاندان کیخلاف ثبوتوں کے 5تھیلے سامنے لے آیا

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

ربیع الاول کا چاند7اکتوبر بروز جمعرات کو نظرآنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات 

 میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

میرے دادا کہتے تھے بیٹا عوام کی خدمت ایسے کرو کہ عوام آپ کو یادرکھے۔حمزہ شہباز

 ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

ہم نے خدمت کے ریکارڈ قائم کیے اس لیے قوم نے ہم پر بار بار اعتماد کیا،رانا ثنا اللہ

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

کورونا کے بعد ڈینگی کے وار جاری ۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں کیسز رپورٹ 

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے  ،شازیہ مری

مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے ،شازیہ مری

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

مسلم لیگ ن میں اختلافات۔۔۔۔ نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کر لیا۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

حکومت سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

 ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

ایک بار پھر بھارتی قابض فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا گیا۔شاہ محمود قریشی

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان 

 صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہاکی لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمود خان