08:54 am
’’میرا حجاب ، میری مرضی‘‘فیصل آباد کی خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

’’میرا حجاب ، میری مرضی‘‘فیصل آباد کی خواتین سڑکوں پر نکل آئیں

08:54 am

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیصل آباد کی خواتین عورت مارچ کیخلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔ فیصل آباد کی خواتین نے عورت مارچ کیخلاف مارچ شروع کر دیا ہے جس میں انہوں نے بورڈز اٹھا رکھے ہیں جب پر لکھا ہے "اللہ کی تخلیق اور مرضی بھی اسی کی"۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مرکزی جمیعت اہل حدیث کے زیراہتمام خواتین نے عورت مارچ کیخلاف مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرے میں شریک خواتین نے دین اسلام کی جانب سے دیئے گئے حقوق پر اطیمنان کا اظہار کیا اور بے
پردہ خواتین کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ انکا کہنا تھا کہ بے حیائی نہیں چلے گی کیونکہ دین اسلام کے اصول پر چل کر ہی بہترین زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ مارچ میں شریک سو سے زائد خواتین نے اسلام کو کامل دین ہونے کا پیغام دیا اور اپنے مرضی کے حقوق ماننگے والی خواتین کی مذمت کی۔انہوں نے کہا باپردہ خواتین کی دل آزاری نہیں کرنے دینگے۔ عورت مارچ روک کررہیں گے۔خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے قصور میں طالبات اور ننھی بچیوں نے کتبے اٹھا کر ریلی نکالی۔ ریلی میں شریک خواتین اور طالبات کا کہنا تھا کہ اسلام نے خواتین کو جو حق دیا ہے وہ اسے ضرور ملنا چاہیے، دراصل اسلام ہی وہ دین ہے جس نے عورت کو اس کا اصل مقام دلوایا اور تاقیامت دلواتا رہے گا۔ادھر گوجرنوالہ میں بھی 08 مارچ کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ چند خواتین آزادی کے نام پر عورت کو اس کے مقام سے گرانے کی کوشش کررہی ہیں۔ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ خواتین کو ان کے حقوق ضرور ملنے چاہیے لیکن یہ جو چند لوگوں پر مشتمل ٹولا خواتین کی نمائندگی کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس کے خلاف ہیں۔