07:03 am
وفاقی محتسب کوئٹہ ریجنل آفس کی شنوائی پر محکمہ داخلہ و پاسپورٹ امیگریشن نے ڈیڑھ سال سے زیر التواء پاسپورٹ جاری کردیا

وفاقی محتسب کوئٹہ ریجنل آفس کی شنوائی پر محکمہ داخلہ و پاسپورٹ امیگریشن نے ڈیڑھ سال سے زیر التواء پاسپورٹ جاری کردیا

07:03 am

کوئٹہ : وفاقی محتسب کوئٹہ ریجنل آفس کی شنوائی پر محکمہ داخلہ و پاسپورٹ امیگریشن نے ڈیڑھ سال سے زیر التواء پاسپورٹ جاری کردیا استغاثہ کے مطابق روزی خان نامی سائل نے 13 اگست 2018 کو پولیس تصدیق و تمام لازمی کاغذات کے ہمراہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے متعلقہ دفتر سے رجوع کیا تھا تاہم پاسپورٹ آفس کوئٹہ سے درخواست گزار کے کاغذات دوبارہ تصدیق کے لیے سبی پولیس و انتظامیہ کو بھیجوا دئیے گئے
 
جو عرصہ تک بغیر کسی کارراوئی کے زیر التواء رہے اس دوران سائل دفاتر کے چکر لگاتا رہا تاہم اس کو پاسپورٹ جاری ہوا اور نہ ہی تصدیقی کاغذات پر کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ متعلقہ دفتر سے التواء کی کوئی ٹھوس تحریری وجہ بھی نہیں بتائی گئی جس پر درخواست گزار روزی خان نے وفاقی محتسب کوئٹہ ریجنل آفس سے رجوع کیا جہاں درخواست کی سماعت کے بعد روزی خان کا کیس براہ راست کارروائی و پرنٹ کے لیے پاسپورٹ ہیڈ کوارٹر اسلام آباد بھجوایا گیا جہاں سے درخواست گزار کو پاسپورٹ کا اجراء کردیا گیا حصول انصاف کی یہ تمام تر کارروائی بغیر وکیل و فیس کے نمٹائی گئی جس پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسئلہ کے حل ہونے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا۔