02:20 pm
چکوال میں ہزاروں لٹر دودھ تلف کردیا گیا

چکوال میں ہزاروں لٹر دودھ تلف کردیا گیا

02:20 pm

چکوال(نیوز ڈیسک) ضلع چکوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اور مضرِ صحت 22سو لیٹر دودھ کو تلف کر دیا ہے۔پی ایف اے کے فوڈ انسپکٹر کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک اطلاع پر
چکوال میں اوڈھر وال کے مقام پر کارروائی کی جس کے دوران ملاوٹ شدہ دودھ لے جانے والی گاڑی کو پکڑ لیا۔ملزمان غیر معیاری اور مضرِ صحت دودھ کے ٹینکر سرگودھا سے چکوال لے کر آ رہے تھے، کارروائی کے دوران برآمد ہونے والا 22 سو لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا