06:11 am
کوروناوائرس : صوبہ بلوچستان میں پہلی ہلاکت

کوروناوائرس : صوبہ بلوچستان میں پہلی ہلاکت

06:11 am


کوئٹہ(نیوز ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور جہاں اس عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 800 کے قریب پہنچ چکی ہے وہی بلوچستان میں اس وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔
اس ہلاکت کے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے موت کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔مذکورہ معاملے پر بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے پہلا فرد انتقال کرگیا۔اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ 65 سالہ شخص کا انتقال کوئٹہ میں فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں ہوا۔واضح رہے کہ اس انتقال کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 6 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 799 تک جاپہنچی ہے۔اگر اعداد و شمار کو دیکھیں تو اس وائرس سے صوبہ سندھ 352 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پنجاب ہے، جہاں کیسز کی تعداد 225 ہے۔