12:45 pm
پاکستان کی معروف یونیورسٹی نے کورونا سے بچائو کیلئےسینی ٹائیزر اور صابن تیار کرلیا

پاکستان کی معروف یونیورسٹی نے کورونا سے بچائو کیلئےسینی ٹائیزر اور صابن تیار کرلیا

12:45 pm

لاہور (ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سینیٹائزر اور خاص صابن تیار کر لیا۔ یو ای ٹی کے 5 پروفیسرز کی ٹیم نے وینٹی لیٹرز ڈیزائننگ پر بھی کام شروع کر دیا ہے، یو ای ٹی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ اور شعبہ کیمسٹری کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ 
کیلئے ہینڈ سینٹائزر، ہینڈ واش، صابن اور فیس ماسک تیار کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینیٹائزر پر فی لیٹر ہزار روپے، لیکوئیڈ سوپ پر2 سو روپے ، ہربل اینٹی وائرل سپرے پر7 سو روپے اور الکوحل سپرے پر 600 روپے فی لیٹر خرچ ہوا ہے، یونیورسٹی کی جانب سے ہاسٹلز میں رہائش پذیر 163 غیر ملکی طلبا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مذکورہ اشیاء تقسیم کر دی گئی ہیں۔یو ای ٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد رفیق، ڈاکٹر نوید رمضان، ڈاکٹر عبد الغفار، ڈاکٹر کے ایم حسن، ڈاکٹر ناصر حیات، ڈاکٹر تنویر اقبال، ڈاکٹر صائمہ طاہر، ڈاکٹر علی رضا، ڈاکٹر علی کاظم، ڈاکٹر آصف علی قیصر اور قاضی عمر پراجیکٹس کی نگرانی کر رہے ہیں۔