01:51 pm
پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے

پاک فوج کے ریٹائرڈ میجر کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے

01:51 pm

ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کا شکار ہونے والے تبلیغی جماعت کے رکن جاں بحق ہو گئے، کیہال کے رہائشی ریٹائرڈ میجر کو کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر سی ایم ایچ ایبٹ آباد داخل کرایا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد سے یہ افسوسناک خبر آئی ہے جہاں غیر ملکی تبلیغی جماعت کے رکن کورونا وائرس کی وجہ سے دم توڑ گئے ہیں۔میجر (ر) سردار الیاس کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد سے سی ایم ایچ اسپتال میں
زیر علاج تھے۔ 72 سالہ ریٹائرڈ آرمی آفیسر کرغزستان میں موجود تبلیغی جماعت کے رکن بتائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مکی محلہ کیہال کے رہائشی میجر (ر) محمد الیاس کے گھر چند روز قبل ترکمانستان سے تبلیغی جماعت آئی جن کے ہمراہ انہوں نے نڑیاں کی مسجد میں تین دن گذارے۔میجر (ر) الیاس کو بعض علامات علامات پر سی ایم ایچ لے جایا گیا جہاں پر ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا جس پر انہیں سی ایم ایچ کے آفیسر وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ مذہبی جماعت کے کم از کم 10 ممبران کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جن میں پانچ مرد اور پانچ خواتین شامل تھے جو دو ہفتے قبل شہر پہنچے تھے اور مختلف علاقوں میں رہائش پذیر تھے۔دوسری جانب ایبٹ آباد کے سرکل بکوٹ میں دیگر شہروں سے گائوں آنے والوں کی سکریننگ نہ ہونے سے مقامی افراد شدید پریشان ہیں۔ بہارہ کہو اسلام آباس سے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے وائرس زدہ یونین کونسل ہتھیال سے بھاگ کر کوہالہ پولیس چوکی اور تھانہ بکوٹ کے درمیان علاقہ میں پہنچنے والے خاندان کے متعدد افراد کو مقامی آبادی کی نشاندہی پر بکوٹ پولیس نے واپس بہارہ کہو کی طرف بھیج دیا۔ اس وقت بہت بڑی تعداد میں لوگ آئے اور خاموشی سے رہ رہے ہیں جبکہ کوہالہ پل پر آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈائون سے ہزاروں افراد رکے رہے جہاں ایبٹ آباد سائیڈ پر کوئی سکیننگ سنٹر نہیں، آزاد کشمیر کے انٹری مقامات پر مکمل چیکنگ اور سکیننگ کا نظام موجود ہیں۔