07:37 am
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کورونا ریلیف فنڈ میں 1کروڑ جمع کرانے کا اعلان

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کورونا ریلیف فنڈ میں 1کروڑ جمع کرانے کا اعلان

07:37 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی فاونڈیشن کے تحت وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے جمع کرائیں گے۔
xپوری امید اور یقین ہے کہ پاکستان کا ہر صاحب استطاعت مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے گا ، تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں ، تمام پاکستانیوں سے یہ بھی درخواست ہے کہ گھر میں رہیں اور تمام احتیاطیں تدابیر اختیارکریں۔دوسری جانب پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے تحت کورونا وائرس کے خلاف آگہی کے لیے مہم بھی جاری ہے جس کے تحت جہاں زلمی اسٹار کرکٹرز نے خصوصی ویڈیو پیغامات جاری کیے ہیں وہیں پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے اردو۔، انگریزی، سندھی اور پشتو زبان میں آگہی مہم بھی جارہی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پرائم منسٹرکوروناریلیف فنڈ قائم کردیا ہے۔ انہوں نے کوروناریلیف فنڈکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فنڈ نیشنل بینک میں اکاؤنٹ نمبر4162786786میں جمع کروایا جاسکتا ہے۔پیسے یکم اپریل سے جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ اس فنڈ کا آڈٹ کیا جاسکے گا۔ مخیر حضرات کو رجسٹرڈ کریں گے اور وہ ہر گاؤں، محلے میں جاکر خیرات پہنچائے گا۔