08:32 am
میر شکیل الرحمان کے بھائی میر جاوید الرحمان انتقال کرگئے

میر شکیل الرحمان کے بھائی میر جاوید الرحمان انتقال کرگئے

08:32 am

کراچی (نیوز ڈیسک) جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کے بھائی اور جنگ گروپ کے نیوز پبلیشر میر جاوید الرحمان انتقال کرگئے ہیں۔ میر جاوید کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیرِعلاج تھے جہاں وہ آج انتقال کر گئے۔ سینئیر صحافی حامد میر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں میر جاوید الرحمان کی وفات کی تصدیق 
کی ہے۔ میر شکیل الرحمان عدالت کی جانب سے اجازت دیے جانے کے باوجود بھائی سے ملاقات نہ کرسکے اور میر جاوید ملاقات سے قبل ہی وفات پاگئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز میر خلیل الرحمان کے بڑے صاحبزادے میر جاوید الرحمان کو طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا اور ڈاکٹرز نے ان کے پھیپھڑوں میں کینسر کا مرض تشخیص کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ میر شکیل الرحمان ایک یوم کیلئے اپنے بھائی کی عیادت کے لیے کراچی جا سکتے ہیں لیکن اس دوران وہ بدستور نیب کی حراست میں ہی رہیں گے۔نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ ریمانڈ کے دوران ضمانت دینے کا نہ دینے کا اختیار عدالت کو حاصل ہے اس لیے ملزم یا لواحقین اس حوالے سے عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔تاہم اب میر جاویدالرحمان انتقال کرگئے ہیں۔