08:40 am
پاکستانی حکیم نے کورونا کا علاج بتادیا

پاکستانی حکیم نے کورونا کا علاج بتادیا

08:40 am

لاہور (نیوز ڈیسک) حکیم قاضی ایم اے خالد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہربل چائے استعمال کریں۔میتھرے اور ادرک کی چائے ہر قسم کی پھیلنے والی بیماری کیلئے مفید ہوتی ہے۔ 
حکیم ایم اے خالد کا کہنا ہے کہ کسی بھی وائرس سے فلو ہو ،ادرک اورمیتھی کے بیج یعنی میتھرے کی ہربل چائے انتہائی مندہے چائے کی تیاری کا طریقہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میتھرے ایک چمچ ایک گلاس پانی میں ڈال کر گرم کر لیں ، جوش آنے پر اس میں تازہ ادرک کا رس ایک چمچ اور شہد ایک بڑاچمچ شامل کرلیں ۔ حکیم ایم اے خالد کا کہنا ہے ہربل ٹی پینے سے خوب پسینہ آتا ہے' پسینا آنے سے بخار ٹوٹ جاتا ہے' دردیں ختم ہو جاتی ہیں'سانس کی تنگی دور ہو کرجکڑی ہوئی چھاتی کھل جاتی ہے ۔ ۔ چائے پیٹ اور آنتوں کے درد کو دور کرنے کیلئے بھی مفید ہے۔اس سے خوراک اور سانس کی نالیوں کی خراش اور خشکی دورہو جاتی ہے یہ ہربل چائے قدرتی طور پر اینٹی الرجی خصوصیات رکھتی ہے اس لئے کورونا وائرس کیخلاف بھی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ چائے نزلہ زکام کے شکار لوگوں کیلئے بھی فائدہ مندہے۔ واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ویکسئین کی تیاری کیلئے سائنسدان سر جوڑے بیٹھے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ دیسی ٹوٹکے بھی آزمائے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک ہربل چائے کورونا وائرس کے مریض کی صحتیابی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ دوسری جانب سنگاپور میں سر جوڑے کورونا کے علاج کیلئے ویکسین کی تیار میں مصروف سائنسدانوں نے ویکسئین کی تیاری کے عمل کو تیز کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ سنگاپور کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک تکنیک دریافت کی گئی ہے جس کے ذریعے صرف چند دنوں میں ویکسئین کے موثر ہونے یا نہ ہونے کا پتا چل سکے گا۔ یہ ٹکنیک سنگاپور کے مذکورہ میڈٰکل سکول میں دریافت کی گئی ہے۔