08:53 am
لاہور میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ

لاہور میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ

08:53 am

لاہور(نیوز ڈیسک) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب پاکستان میںبھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے شہر لاہور میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حیران کن طورپر لاہورمیں مریضوں کی تعداد 128 ہو گئی ہے ۔
پوری ملک کی طرح لاہور میں بھی لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے لیکن ابھی تک لوگوں میں اس پر عمل نظر نہیں آیا۔لوکل انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں او رباہر آنے سے گریز کریں۔ لاہور چونکہ ایک بڑا شہر ہے، اس لئے یہاں خطرات بھی زیادہ لاحق ہیں، اسی سلسلے میں لاہو رکے مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے تا کہ لوگوں کو گھروں سے نکلنےسے منع کیا جائے۔لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں کی نقل و حرکت ہو روکنے کے لئے گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ کسی بھی شہری کو ایک زون سے دوسر ے زون میں جانے کی اجازت نہیںہو گی۔ اس کے علاوہ ضرورت کی دکانوں کا وقت بھی 10 بجے سے کم کر کے 8 بجے تک کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پوری دنیا میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں اپنا خوف پھیلایا ہوا ہے۔ ہر طرف لوگ اس سے ڈرے ہوئے ہیں۔ ابھی تک پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1800 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 23 افراد ابھی تک ہلاک ہو چکے ہیں۔حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، اسی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھاتا کہ لوگ گھروں سے باہر نہ آئیں اور ایک دوسرے سے نہ ملیں، کیونکہ کورونا وائرس کو اسی طرح مزید پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔لاہور کی بات کی جائے تو لاہور میں بھی 128 افرا د میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔