01:08 pm
یا اللہ اب آپ کا ہی آسرا ، تبلیغی مرکز میں کرونا وائرس کی تصدیق ، مکمل سیل کر کے کیا کام کردیا گیا ؟ اہم خبر

یا اللہ اب آپ کا ہی آسرا ، تبلیغی مرکز میں کرونا وائرس کی تصدیق ، مکمل سیل کر کے کیا کام کردیا گیا ؟ اہم خبر

01:08 pm



رائیونڈ (مانیٹرنگ ڈیسک ) رائیونڈ سٹی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کو سیل کردیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں پولیس اور رینجرز کا رائیونڈ سٹی میں گزشت جاری ے اور کسی بھی شخص کو اپنے گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز رائیونڈ تبلیغی مرکز میں
23 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوتھی جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد رائیونڈ سے 1200مشتبہ افراد کو کالاشاہ کاکو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا تھا، بتایا گیاتھا کہ گزشتہ شب رینجرز کی نگرانی میں ر ائیونڈ سے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے کروانا وائرس کے 1200مشتبہ افراد کو کالاشاہ کاکو قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا ۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ کالج یورنیورسٹی کالاشاہ کاکو کیمپس اور جوڈیشنل کیمپلیکس میں کروانا وائرس کے مریضوں کیلئے قرنطینہ سنٹر اور آئسویشن سنٹر قائم کیاگیا ہے جہاں حکومت پنجاب کی جانب سے تمام بنیادی ضروریات فراہم کی گئیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آج مزید مشتبہ افراد کی آمد متوقع ہے۔ قرنطینہ سنٹر میں لائے جانیوالے افراد کو 14روز تک رکھا جائیگا۔ جبکہ پنجا ب میں کروانا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز جناح کیمپس کالاشاہ کاکو کو بھی قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کے تحت تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جار ہی ہے ۔ اب رائیونڈ سٹی کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے اور شہر میں پولیس اور رینجرز نے گشت بھی کرنا شروع کردیا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں تبلیغی جماعت کے ارکان کی پکڑ کر بھی تیز کر دی گئی ہے۔سندھ اور پنجاب میں سیکڑوں کارکنان کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ تبلیغی مراکز کے باہر پہرہ دیا جا رہا ہے۔جب کہ ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے رات کی تاریکی میں دو سو سے زائد تبلیغی افراد کو پروٹوکول میں سکھر بھیج دیا، سارے افراد کو بغیر اسکریننگ کے سکھر بھجوا دیا گیا ہے، اتوار کی شب دیر گئے پولیس موبائل کے پروٹوکول میں سات گاڑیوں میں سوار تبلیغی افراد سکھر پہنچے، اس حوالے سے ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے بتایا کہ سکھر پہنچے کے بعد سارے تبلیغی افراد کو حراست میں لیکر سائیٹ ایریا میں واقع ایک مسجد میں رکھ کر پولیس اہلکار مقرر کیے گئے متعلقہ افراد کی اسکریننگ کیلئے ضلع انتظامیہ سے رابطے میں ہوں، انہوں نے بتایا کہ تبلیغی افراد کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے جن کی سیکیورٹی سخت کی گئی ہے۔